English

دارالافتاء و التحقیق تعارف 

دار الافتاء و التحقیق

تعارف پس منظر:
        جامعہ دار التقویٰ کی ابتداء(۱۹۶۷ء میں) حفظ کے ایک مدرسے سے ہوئی۔ اکابر کی دعاؤں اور بانی حضرات کے اخلاص کی بدولت رفتہ رفتہ اس ننھے سے پودے نے ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر لی۔ ابتداء ً مولانا احسان الحق صاحب دامت برکاتہم نے بنات کے معیاری مدرسہ کی طرف متوجہ کیا۔اس کی کامیابی کے بعد بنین کے معیاری مدرسے کی ضرورت کا احساس ہوا۔ چنانچہ مرکز اور پھر شاخوں کے ساتھ شاخیں وجود میں آتی چلی گئیں۔ اس وقت بحمد اللہ جامعہ کی شاخوں میں ۲۰۰۰کے قریب طلبہ وطالبات اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دار الافتاء کا قیام:
       دیگر شعبہ جات کی ضرورت و اہمیت کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی شرعی حوالے سے منظم اور باضابطہ راہنمائی کے لیے ’’دار الافتاء‘‘ کے قیام کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چنانچہ 2004 ء بمطابق شوال ۱۴۲۵ھمیں دار الافتاء کا قیام عمل میں لایا گیا۔ دار الافتاء کاافتتاح حضرت اقدس سید نفیس الحسینی شاہ صاحب نور اللہ مرقدہ نے کیا۔ حضرتؒ تا حیات ادارے کے سر پرست بھی رہے۔
       دارالافتاء کی ابتداء تقریبا14*15فٹ کے ایک کمرے سے ہوئی ۔یہی کمرہ دارالافتاء بھی تھااورتخصص کی درسگاہ بھی۔رفتہ رفتہ جگہ کی تنگ دامنی کااحساس ہوا تو تعمیر نو کاتقاضاپیداہوا۔اس مقصد کے لیے دارالافتاء کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تقریبا10مرلہ جگہ مہیا کی گئی ۔جس میں دارالافتاء ،تخصص کی درسگاہ اور انتظامی شعبے (استقبالیہ ،خواتین کی باپردہ جگہ ،وضو خانہ اور کچن وغیرہ )کے لیے الگ الگ مگر متصل جگہیں مختص کی گئیں۔ تعمیر ی ضروریات کے ساتھ ساتھ دارالافتاء کی علمی ضرورت یعنی کتابوں کی فراہمی کا بھی نظم کیا گیا۔
مقصد تاسیس:
        Oعوام وخواص کو ان کے معاملات میں شرعی حوالے سے باضابطہ راہنمائی فراہم کرنا۔
        O عوام الناس کی فکری و اعتقادی رہنمائی اورراہ راست سے ہٹے ہوئے افکار ونظریات کی سنجیدہ علمی انداز میں نشاندہی۔
        O حق بات کی حکمت و بصیرت کے ساتھ اچھے انداز میں پیش کش۔
 رئیس دار الافتاء:
        ٭ حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب دامت برکاتہم۔
تعلیمی کوائف:  
        O  ایم بی بی ایس ۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور(1973؁ء )
        O    فاضل:  جامعہ مدنیہ لاہور، وفاق المدارس العربیہ( 1983؁ء)
        O  تخصص فی الافتاء:  جامعہ مدنیہ لاہور۔
چند اساتذہ کرام:  
        O حضرت مولانا سید حامد میاں صاحبؒ خلف حضرت مولانا محمد میاں صاحبؒو فاضل دیوبند
        O حضرت مولانا مفتی عبد الحمید صاحب سیتاپوریؒ فاضل دیوبند
       Oحضرت مولانا عبد الرشید نعمانی صاحبؒ فاضل ندوۃ العلماء
        Oفخر اہل سنت حضرت مولاناقاری عبدالرشید صاحب ؒ
بیعت و ارادت:  
        O حضرت مولانا سید حامد میاں صاحبؒ مجاز حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ
        O  حضرت سید نفیس الحسینی صاحبؒ مجاز حضرت مولانا عبد القادر رائے پوری نور اللہ مرقدہ
تدریس ،وافتاء:  
        O  جامعہ مدنیہ لاہور۔ جامعہ دار التقویٰ لاہور
 
          ٭۔دار الافتاء کے اشراف اور علمی سر پرستی کی ذمہ داری روز اول سے حضرت ڈاکٹر صاحب دامت برکاتہم سرانجام دے رہے ہیں۔حضرت ڈاکٹر صاحب ادارے کے لیے بھی اور اہل علم کے لیے بھی انتہائی قابل قدر اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔اللہ تعالی ان کا عافیت والاسایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے۔حضرت ڈاکٹر صاحب چونکہ ایم بی بی ایس بھی ہیں اس لیے طبی مسائل میںبھی آپ کی رائے کو اہل علم کے ہاں وقعت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
رفقاء دار الافتاء:
٭  مفتی محمد رفیق صاحب
      O  فاضل مدرسہ عربیہ تبلیغی مرکز لائے ونڈ۔O  متخصص جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی۔
٭  مفتی عبد اللہ صاحب
      O فاضل جامعہ مدنیہ لاہور۔O  متخصص جامعہ دار التقویٰ لاہور
٭  مفتی ضیاء الرحمن صاحب
      O  فاضل جامعہ فاروقیہ کراچیO متخصص جامعہ دار التقویٰ لاہور
٭  مفتی عبدالرحمن نذر صاحب
      O فاضل مدرسہ عربیہ رائے ونڈO متخصص فی الحدیث :بنوری ٹاؤن کراچی  O  متخصص فی الفقہ: جامعہ دارالتقوی ،لاہور
٭  مفتی شعیب احمد صاحب
      O فاضل جامعہ دار العلوم کراچیO  متخصص جامعہ دار التقویٰ لاہور
٭مفتی طلحہ خالد صاحب
      Oفاضل جامعہ اشرفیہ ،لاہورO  متخصص جامعہ دارالتقوی،لاہور

نیوز لیٹر سبسکرپشن
سبسکرپشن کے بعد آپ ادارہ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں