English

فقہی مضامین

منٰی اور مزدلفہ کا مکہ مکرمہ کے ساتھ تعلق اور ان کا حکم

مکہ مکرمہ کے مرکزی حصہ یعنی مسجد حرام و ماحولہ کے بالمقابل مشرق میں پہلے منٰی کا میدان واقع ہے، پھر منٰی کے تقریباً متصل جنوب مشرق میں مزدلفہ کا میدان ہے۔ مزدلفہ کی حدود ختم ہونے کے بعد تقریباً چار کلو میٹر کے فاصلہ پر مزید جنوب مشرق میں عرفات کا میدان شروع ہوتا ہے۔ چار کلو میٹر کا یہ درمیانی فاصلہ بھی بے آباد اور ویران ہے۔ عرفات سے آگے مشرق، شمال اور جنوب میں جنگل بیابان ہے، کوئی آبادی نہیں ہے۔

تفصیل

تاریخ قراءات متواترہ اور چند ضروری مباحث

قرآن کا مدار ہمیشہ سے ضبط و حفظ پر رہا ہے مگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت حضور نبی کریم ﷺ کے عہد میں حضور ﷺکے حکم اور ہدایت کے مطابق اس کو لکھتی رہتی تھی اور چونکہ قرآن 23 سال کے عرصہ میں تدریجاً نازل ہوا تھا اس لئے قرآن کے نزول کے وقت ان میں سے جو لوگ حاضر ہوتے تھے وہ لکھ لیتے تھے۔

تفصیل

نماز میں سلام پھیرنے کا مسنون طریقہ

انجمن احیاء السنۃ باغبانپورہ لاہور کی جانب سے ایک کارڈ کی نشرو اشاعت کی گئی ہے جس میں نماز کے آخر میں سلام پھیرنے کا مسنون طریقہ ذکر کیا گیا ہے۔ سلام پھیرنے کے جس طریقے کی اشاعت کی جا رہی ہے اور اس کو مسنون کہا جا رہا ہے حدیث میں اس طریقے کی صراحت نہیں ہے۔

تفصیل

مشاجرات صحابہؓ سے متعلق چند اُصول

اہل سنت کا طریقہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی شان میں تنقیص و طعن سے اجتناب ہے اور جو فتنے و جنگیں صحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان واقع ہوئیں ان کے بارے میں اہل سنت ہی کے کچھ لوگوں کا طریقہ مکمل سکوت کا ہے کہ نہ تخطیہ کرتے ہیں نہ تصویب۔

تفصیل

مسافت سفر کیا گھر سے شمار ہو گی یا بستی کی آبادی کے کنارے سے ؟

25 ذوالحجہ 1421ھ کو دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء سے ایک فتویٰ جاری کیا گیا ۔ دارالعلوم کا یہ فتویٰ بالکل ہی غلط ہے اور ہم ان کے دلائل کو ذکر کر کے ان کا جواب دیں گے لیکن اس سے پہلے مناسب یہ ہے کہ ہم صحیح مسئلہ کو دلائل سے واضح کر دیں۔

تفصیل

مروجہ مجالس ذکر و درودکی شرعی حیثیت

احادیث مبارکہ میں مجالس ذکر اوران کی فضیلت کا بڑا واضح تذکرہ موجود ہے۔ اس لئے مجالس ذکر کی مشروعیت و فضیلت میں تو کوئی شک ہی نہیں، لیکن احادیث میں مذکور مجالس ذکر کی کیفیت کے بارے میں لوگوں میں خاصا غلو پایا جا رہا ہے۔ ہر قسم کی مجالس ذکر خواہ ان کے لئے تداعی کی گئی ہو یا ان میں ذکر کسی ممنوع صورت میں کیا جاتا ہو سب کو فضیلت والی مجالس ذکر میں شامل سمجھنے لگے ہیں ۔

تفصیل

محافل قراء ت کی شرعی حیثیت

محفل قراء ت جس طرح سے ہمارے معاشرے میں رائج ہو چکی ہے لوگوں کے ذہنوں میں اس کی شرعی حیثیت کے بارے میں سوال اٹھتا رہتا ہے۔ بعض وجوہ سے اس کے جواز پر اطمینان نہ تھا جس کا بعض حضرات کے سامنے اظہار بھی کیا۔ بعض اہل علم حضرات نے تقریباً دو سال قبل اس بارے میں ایک استفتاء بھی مرتب کر کے دیا لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس پر لکھنے کا موقع نہیں ملا۔ 

تفصیل

لڑکیوں کے دینی مدارس کا حکم

ہمارے ہاں لڑکیوں کے درس نظامی کے گنتی کے دو تین مدارس ایک عرصہ سے چلے آ رہے تھے، لیکن اب کچھ مدت سے لڑکیوں کے ان مدارس کو نئی تحریک و ترغیب ملی ہے، اور جابجا یہ مدارس کھلنے لگے ہیں۔

تفصیل

کیا عذاب قبر کے انکار کرنے والے کی تکفیر جائز ہے ؟

بعض حضرات عذاب قبر کے انکار کرنے والی کی علی الاطلاق تکفیر کوجائز کہتے ہیں۔ہم کہتے ہیں کہ عذاب قبر کا ثبوت قطعی اور یقینی تو ہے لیکن بدیہی نہیں ہے یعنی وہ ضروریات دین میں شامل نہیں ہے۔ لہٰذا عذاب قبر کا انکار اگرچہ فی نفسہ کفر کی بات ہے لیکن اس کے منکر کی تکفیر نہیں کی جائے گی۔

تفصیل

فساد و عدم فساد صوم کا معیار

علم تشریح البدن کی جدید تحقیقات کی روشنی میں روزے کے فساد و عدم فساد کے چند منقولہ مسائل میں اشکال ہوتا ہے اور اشکال ہونے کا مبنیٰ یہ ہے کہ فقہاء نے ان مسائل کی جو توجیہ کی ہے وہ موجودہ تحقیقات سے مطابقت نہیں رکھتی ۔

تفصیل

غیب کا علم

غیب کا لفظ مصدر ہے۔ بطور مبالغہ اس کو ان چیزوں کی صفت بنایا گیا ہے جن کو نہ ہم اپنے حواس سے جان سکتے ہیں اور نہ ہی عقل کی ان تک رسائی ہے۔

تفصیل

عورت سربراہ مملکت بن سکتی ہے یا نہیں

عورت کو سربراہ حکومت بنانا جائز نہیں کیونکہ پہلی وجہ:عورت کے لئے پردے اور حجاب کا حکم ہے جب کہ کسی ملک کی سربراہی کے لئے جو کام ضروری ہیں ان کو پردے اور حجاب میں رہتے ہوئے کرنا ممکن نہیں۔ دوسری وجہ :عورت ناقص عقل و ناقص دین ہے۔

تفصیل

شرک کی اقسام اور ان کا حکم

امداد الاحکام جلد اول میں’’نہایۃ الادراک فی اقسام الاشراک‘‘ کے نام سے ایک مضمون ہے جو اگرچہ بہت وقیع ہے لیکن اس سے صحیح فائدہ اہل علم ہی اٹھا سکتے ہیں۔ مناسب معلوم ہوا کہ اس مضمون کو موزوں ترتیب دے کر اور ضروری وضاحتیں کر کے عام فہم کر دیا جائے تاکہ کسی کی تکفیر کرنے میں غلو و مبالغہ نہ کیا جائے۔

تفصیل

شرح احادیث حروف سبعہ

حروف سبعہ سے متعلق حدیثوں کو اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو وہ دو قسم کی ہیں۔ ایک وہ ہیں جن میں قرآن پاک کے حروف سبعہ پر نازل کئے جانے کی تصریح ہے۔ دوسری وہ ہیں جن میں اس بات کا ذکر ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے امت کی خاطر سات کے عدد تک رعایت کی درخواست فرمائی جو منظور ہوئی اور سات تک مراد فات میں پڑھنے کی اجازت حاصل ہوئی لیکن یہ مرادفات نازل نہیں ہوئے۔ نزول صرف اصل حرف و لفظ پر ہوا جو قریش کی لغت میں تھا۔

تفصیل

تجویز امارت شرعیہ فی الہند کی تاریخ

دہلی میں منعقدہ خاص مجلس شوریٰ میں امارت شریعہ قائم کرنے پر سب کا اتفاق ہوا اور نومبر 1921ء میں منعقدہ اجلاس میں یہ تجویز رکھی گئی کہ تنظیم مسلمین قائم کی جائے اور امیر الہند کا انتخاب کر لیا جائے انتخاب سے پہلے ایک سب کمیٹی کو امیر شریعت کے اختیارات و فرائض پر ایک مسودہ پیش کرنا تھا لیکن اس کے بعد تاخیر ہوتی چلی گئی۔

تفصیل

مارٹن لنگز کا فلسفہ وحدتِ اَدیان

مغرب کا کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ا سلام قبول کر لے تو مسلمانوں کو بجا طور پر اس سے خوشی ہوتی ہے اور وہ اس کی عقیدت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس خوشی اور عقیدت کے باوجود مسلمانوں کو ان کے بارے میں چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ ان حضرات کا اسلام کے بارے میں علم عام طور سے محض اپنے مطالعہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اہل حق علماء سے ان کا رابطہ کم ہی ہوتا ہے۔

تفصیل

جمعہ کی پہلی اذان کا وقت کیا ہے؟

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خرید و فروخت اور نماز کے منافی ہر کام کو چھوڑ کر مسجد میں آنا واجب ہے لیکن لوگوں میں اس کا اہتمام بہت کم ہے اور عام طور سے اس واجب کے ترک کے مرتکب ہوتے ہیں۔ لوگ اس معصیت سے بچ جائیں اس کے لئے بعض حضرات نے یہ صورت اختیار کی ہے کہ جمعہ کی پہلی اذان کو تاخیر سے کہتے ہیں مثلاً زوال کا وقت سوا بارہ بجے کا ہے تو پہلی اذان سوا بارہ بجے دینے کے بجائے سوا ایک پر دیتے ہیں۔ اردو کی تقریر اس سے پہلے کرا لی جاتی ہے۔ پہلی اذان کے بعد پانچ چھ منٹ کا وقفہ کرتے ہیں تاکہ لوگ سنتیں پڑھ لیں پھر دوسری اذان کہی جاتی ہے۔

تفصیل

اسم اعظم کیا ہے؟

ایک عزیز کے اس مطالبہ پر کہ اسم اعظم سے متعلق تمام اقوال یکجا مل جائیں یہ تحریر لکھی۔اسم اعظم کے بارے میں علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ کا ایک رسالہ الدر المنظم فی الاسم الاعظم دستیاب ہے جس میں انہوں نے اسم اعظم سے متعلق تمام اقوال کا استیعاب کیا ہے۔ اسی رسالہ سے تمام اقوال نقل کئے جاتے ہیں۔

تفصیل
نیوز لیٹر سبسکرپشن
سبسکرپشن کے بعد آپ ادارہ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں