English

جامعہ کے اہداف

جامعہ کے اہداف

ایک بڑے دارالعلوم کے قیام کا عزم

            شعبہ بنین کے لئے موجودہ جگہ میں شدید قلت کا سامنا ہے، اسلئے طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ادارے کی روز افزوں مقبولیت کے باعث اراکین ادارہ نے یہ عزم کیا ہے کہ لاہور یا اس کے گرد و نواح میں ایک وسیع قطعہ اراضی حاصل کرکے ایک بڑے دار العلوم کی بنیاد رکھی جائے۔جہاں طلباء کی ضروریات اور انکی تعلیمی مصروفیات بہتر انداز سے پوری ہو سکیں۔ اور وہاں دینی علوم کے ساتھ ساتھ طلبائے دین کو عصری علوم کے سے بھی بہرہ ور کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں احباب سے دعاؤں کے ذریعے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔

جامعہ دار التقوی مری

            مری میں چند سال پہلے جامعہ کے زیر اہتمام ایک مختصر سا  ابتدائی مدرسہ شروع کیا گیاتھا۔جو اب الحمد للہ ایک مضبوط مدرسے  میں  تبدیل  ہو چکا ہے۔اور وہاں اس وقت طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات کی بھی کثیر تعداد زیر ِ تعلیم ہے۔اب اس مدرسے کی توسیع کے لئے ادارہ جگہ حاصل کرچکا ہے۔اور عنقریب تعمیر بھی شروع ہوجائیگی انشاء اللہ۔اس سلسلے میں بھی احباب سے خصوصی دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے۔

نیوز لیٹر سبسکرپشن
سبسکرپشن کے بعد آپ ادارہ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں