English

طریقہ تعاون

تعارف

        خیر کے کاموں میں خرچ کرنا بہترین صدقہ ہے جس کا ثواب آدمی کے اعمال نامہ میں قیامت تک بڑھتا رہتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک ایسا سودہ ہے جس میں خسارے کی قطعی گنجائش نہیں۔ 
        آپ کی زکوٰۃ صدقات اور خیرات کے سب سے زیادہ مستحق دینی مدارس ہیں جو اس زمین پر سب سے بڑے خیر کے مراکز ہیں ۔ یہی وہ ادارے ہیں جو حکومتی سرپرستی و امداد کے بغیر محض اللہ تعالیٰ کے توکل پر  قال اللہ و قال الرسول ﷺ کی تعلیم دینے میں دن رات کوشاں ہیں۔محدود وسائل ،حالات کے جبر، اپنوںاور غیروں کی ناجائز جکڑ بندیوں اور ناموافق حالات کے باوجود  اہل اسلام کے نونہالان کو دینی تعلیم سے آراستہ کرکے حکومتی ذمہ داریوں میں اس کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ۔
        جامعہ دارالتقویٰ بھی انہیں اداروں میں سے ایک ہے جو ایک مجلس شوریٰ کے زیر اہتمام خالص علمی و تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ آج الحمد للہ دار التقویٰ کے زیر اہتمام لاہور میں خصوصاً اور ملک بھر عموماً کوئی ڈیڑھ درجن سے زائد برانچیں بچوں اور بچیوں کو عملی تربیت،تبلیغی مزاج اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کے ساتھ دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کرکےمعاشرے کی دینی ودنیاوی ضرورت بہتر طور پر پور ا کر رہے ہیں۔ اہل خیر حضرات اپنی زکواٰۃ ،صدقات ، خیرات اور عطیات سےتعاون فرما کر خیر و بھلائی کا کاموں میں ہمارے بہترین معاون بن سکتے ہیں۔

گزارش  

           جامعہ دار التقوی  دینی تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے ۔ اس کے ساتھ تعاون کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان فرمالیں کہ آپ کی کمائی شرعی اعتبار سے ناجائز (مثلاً سود، جوئے ، رشوت  وغیرہ پرمشتمل) تو نہیں۔
 تعاون کی صورت
           جامعہ کے ساتھ تعاون  کے لئے  رقوم دفتر مالیات جامعہ دار التقوی چوبرجی میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

تعاون کے لئے رابطہ

نیوز لیٹر سبسکرپشن
سبسکرپشن کے بعد آپ ادارہ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں