• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

گود لیے ہوئے بچے کی ولدیت اور وراثت میں حصہ

استفتاء

میں نے اپنا بیٹا اپنی بہن کو گود دیا ہے۔ بچہ کو حقیقی والد کے نام سے پکارا اور لکھا جائےگا یا کہ پرورش کرنے والے کا نام سے پکارا اور لکھا جائے گا؟ بچہ اپنے حقیقی والد کی وراثت کا حق دار ہوگا یا کہ پرورش کرنے والے کی وراثت کا حقدار ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بچے کی ولدیت کے خانہ میں بچے کے حقیقی والد کا نام لکھا جائے گا، البتہ سرپرست کے خانہ میں گود لینے والے کا نام لکھ سکتے ہیں۔

بچہ اپنے حقیقی والد کی وراثت میں حصہ دار ہوگا۔ بچہ پرورش کرنے والے کی وراثت میں حقدار نہ ہوگا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved