English

مشرک کے ساتھ قربانی کرنا اور اہل سنت کاعقیدہ

استفتاء

کیا شرک کرنے والے کے ساتھ قربانی کی جاسکتی ہے؟جو بندہ کلمہ پڑھنے کے بعد نبی ﷺ صحابہؓ ،ولی کسی بھی قبر (دینا) میں زندہ مانے اورجو بندہ حضورﷺ کے بارے میں میں جادو کے اثر کو مانے ۔کیا ایسےبندے کے ساتھ قربانی کی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جمہور اہل سنت والجماعت کےعقیدے کےمطابق نبی ﷺ ،صحابہؓ،ولی بلکہ ہر انسان اپنی قبرمیں زندہ ہے اورقبر کی راحت وعذاب کو محسوس کرتا ہے اسی طرح آپ ﷺ پر جادو کااثر ہونا صحیح روایات سے ثابت ہے ،لہذا مذکورہ باتیں شرک نہیں اورنہ ہی ان باتوں کا قائل مشرک ہے ،ایسے شخص کےساتھ قربانی کی جاسکتی ہے۔

فتوی نمبر : 42/20 کتاب : عقائد و نظریات باب : اسلامی عقائد فصل :
Print  Fatwa
نیوز لیٹر سبسکرپشن
سبسکرپشن کے بعد آپ ادارہ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں