• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا یہ”ایک عورت چار آدمیوں کو جہنم میں لے جائے گی "حدیث ہے؟

استفتاء

حضرت محمد ﷺ کا ارشاد ہے جو عورت ننگے سر بے پردہ گھر سے باہر جائے ۔ تو اس عورت کے ساتھ چار آدمی جہنم میں جائیں گے پہلا : اس کا باپ ، دوسرا : اس کا خاوند ، تیسرا : اس کا بھائی ، چوتھا : اس کا بیٹا ۔ اس حدیث کو جتنا ممکن ہے ہر مسلمان عورت اور مرد تک پہنچائیں ۔

کیا ایسی کوئی حدیث شریف ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تلاشِ بسیار کے باوجود ہمیں یہ روایت ذخیرہ کتب احادیث میں نہیں ملی ۔  لیکن عورت کا ننگے سر گھر سے باہر جانا جائز نہیں ہے جس کے اور دلائل ہیں، دیکھئے سورۃ احزاب (آیت نمبر59)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved