• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

اوپر سوال سے منسلکہ استفتاء

استفتاء

ایک مکان جو وراثت کا ہے اوراسمیں سات حصہ دار ہیں، بہنیں بھی ہے اور بھائی بھی۔

شروع میں یہ بات آپس میں ہوئی تھی کہ  اگر گھر میں دین کا کام ہوتا ہے ، تعلیم ہے جماعتوں کے آنےجانے کاسلسلہ بھی تھا۔ اس لیے بہنوں نے کہا کہ ہم اپنا حصہ نہیں لیتی۔ تاکہ ہم بھی اس ثواب میں شریک رہیں ۔اس بات کو تقریباً دو، اڑھائی سال کا عرصہ گذر چکا ہے۔ اب کیونکہ کام اس نوعیت کا نہیں ہورہا۔ جیسا کہ ہونا چاہیے تھا۔ اس لیے ہمیں حصہ دیا جائے۔

لکھ پڑھت نہیں ہوئی تھی، زبانی کلامی بات تھی، اب مفتی   حضرات اس کا شرعی مسئلہ بتائیں کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ مکان کے بارے میں جناب ***(والد صاحب )کی وصیت ہے کہ انہوں نے اس کو وقف کیا ہے۔ پھر یہ بھی تحریر کیا کہ وہ مکان لیز پر ہے۔ یہ دونوں باتیں زمین کی وراثت کے خلاف ہیں۔ اس بارے میں وضاحت  کی جائے کہ اس کو وراثت میں کرنے کے  آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟۔۔۔۔۔۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved