• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مستقبل کے منصوبہ جات

 

مستقبل کے منصوبہ جات

دارالتقویٰ مری :

جامعہ دارالتقویٰ کے زیر اہتمام عزیز آبا د مری کے علاقے میں ایک وسیع و عریض  قطعے پر ایک بڑی عمارت کی تعمیر جاری ہے جہاں ان شاءاللہ العزیز  بہت جلد دینی و عصری تعلیم کے حوالے سے تمام شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا ۔ اس سلسلے میں آپ  حضرات کا تعاون اور نیک تمناؤں کی اشد ضرورت ہے ۔

شیخوپورہ :

اسی طرح شیخو پورہ کے علاقے میں بھی ایک بڑے دارالعلوم  کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جس میں اہل علاقہ  کی دینی رہنمائی  کے لئے مدرسے کے تمام  شعبہ جات قائم ہوں گے ۔

تقویٰ  کالج یونیورسٹی:

عصری تعلیم کے میدان میں جامعی دارالتقویٰ نے میٹرک کے بعد اب مزید عصری اعلیٰ تعلیم کے کے لئے تقویٰ کالج یونیورسٹی  کی بنیاد رکھی ہے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پراجیکٹ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے میٹرک سے فارغ ہونے والے وہ طلباء  جو دینی ماحول کے اندر اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہوں ان کے لئے جدید سہولیات سے مزین دارالتقویٰ کے شاند ماحول میں  F.A, F.Sc , B.A , B.Sc کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ان شاءاللہ بہت جلد اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

جامعہ دارالتقویٰ ( البانیہ شاخ ):

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعہ دار التقوی کے مہتمم مولانا اویس احمد  صاحب و دیگر چند احباب  نے حالیہ دنوں میں مشرقی یورپ کے ایک ملک البانیہ کا دعوتی و تعلیمی سفر فرمایا۔ البانیہ ایک تاریخی مسلم ملک ہے، جہاں خلافت عثمانیہ کے دور میں اسلام نے گہری جڑیں پکڑیں۔ تاہم بیسویں صدی کے وسط میں یہ خطہ کمیونسٹ روس کے زیر اثر آ گیا اور مذہب پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ کئی دہائیوں تک اذان، نماز، قرآن اور شعائرِ اسلام پر بندش رہی،۔ ان حالات نے دین کی بنیادی تعلیمات کو مٹا دینے کی کوشش کی، لیکن فطرتِ انسانی کی پیاس باقی رہی۔ اب جب کہ وہاں آزادی اور مذہبی بحالی کا ماحول پیدا ہو رہا ہے، مسلمانوں کے لیے ابتدائی دینی تعلیم کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ اس پس منظر میں مہتمم جامعہ حضرت مولانا اویس احمد صاحب و دیگر چند احباب  کی کوششوں سے جامعہ دار التقوی کی سرپرستی میں ایک نئے دینی مدرسے  کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، جہاں مسلمان بچوں کے لیے حفظ و ناظرہ سمیت دین کی ابتدائی بنیادی تعلیم، مسلمان خواتین کے لیے دن کے مختلف اوقات میں قرآن، نماز، سیرت، اخلاق اور عقائد کی تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو دین سے جوڑا جا سکے اور اسلامی تشخص کو ازسرِ نو زندہ کیا جا سکے۔ یہ ہمارے ادارے  کا ایک بین الاقوامی اقدام ہے جو دعوت و اصلاح کے عالمی ویژن کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ مدرسہ البانیہ کے لیے رشد و ہدایت، علم و تقویٰ اور اخوت و محبت کا چراغ بنے۔

© Copyright 2024, All Rights Reserved