• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حضرت ڈاکٹر صاحب کا کلی تصدیق وتبصرہ

استفتاء

جو جواب لکھا گیا ہے، وہ درست ہے۔ البتہ دو باتوں کو دیکھ لیا جائے:

1۔ سائل نے جو صورت لکھی ہے، اس کو اختیار کرنے کی وجوہ ترجیح کیا ہیں؟

2۔ اس کو استثمار بالعوض کی صورت بنا لی جائے۔ ***کی تنخواہ مقرر کر دی جائے، جو نفع ہو یا نقصان ہر حال میں ***کو ملے گی۔ جگہ کا کرایہ اور ***کی تنخواہ اخراجات میں سے شمار کیے جائیں گے۔ نفع ہونے کی صورت میں تمام اخراجات نکال کر باقی نفع چاروں شرکاء میں ان کے سرمایہ کے تناسب سے تقسیم کیا جائے۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

حضرت ڈاکٹر صاحب نے نمبر 2 میں استثمار بالعوض کی جو تجویز دی ہے، اس پر ہمیں تاحال اطمینان نہیں ہے۔ جس کے لیے حضرت سے بات کرنا پڑے گی، اور اس میں ممکن ہے کچھ وقت مزید لگ جائے۔ باقی ہماری تجویز کردہ تکییف چونکہ مصدقہ ہو گئی  ہے، اس پر عملدر آمد کرنا چاہیں تو ٹھیک ہے، اور اگر استثمار بالعوض کو لینا چاہیں، تو اس کے لیے انتظار کی  زحمت اٹھانی پڑے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

نوٹ: اب تمام سوالوں کے جواب دیدیے ہیں۔ دوبارہ ملاحظہ فرما لیں۔ اور رائے دیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved