- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 10-237
- تاریخ: 11 جون 2024
- عنوانات: وراثت کے احکام > خاندانی معاملات > وراثت کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں اس بارے میں کہ****صاحب کا انتقال تقریباً چالیس سال قبل ہوا۔ مرحوم نے ترکہ میں ایک چار مرلہ کا مکان چھوڑا۔ مرحوم کے ورثاء کی تفصیل حسب ذیل ہے:
1۔ بیوہ: ان کے انتقال کو تقریباً 30 سال ہو چکے ہیں۔ والدین کا انتقال پہلے ہو چکا تھا۔
2۔ بیٹی: ان کے انتقال کو تقریباً 35 سال ہو چکے ہیں۔ ان کی کوئی اولاد نہ تھی، شوہر نے بعد میں دوسری شادی کر لی، بعد میں شوہر کا بھی انتقال ہو گیا۔
3۔ بیٹا: ان کے انتقال کو تقریباً 10 سال ہو چکے ہیں۔ ان کی بیوی، دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
4۔ بیٹا: ان کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے۔ ان کے چار بیٹے اور ایک بیٹی اور بیوی بھی موجود ہے۔
5۔ بیٹی: یہ حیات ہیں۔
*** کے والدین کا انتقال ان سے پہلے ہو چکا تھا۔
***صاحب کی جائیداد ورثاء میں کس طرح ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل مال کے 17280 حصے کر کے میت کی بیٹی کو 3204 حصے، فوت ہونے والی بیٹی کے شوہر کو 1260 حصے، اور پہلے فوت شدہ بیٹے کی بیوی کو 801 حصے اور اس کے ہر بیٹے کو 1602 حصے اور ہر بیٹی کو 801 حصے، اور دوسرے فوت شدہ بیٹے کی بیوی کو 801 حصے، اور ہر بیٹے کو کو 1246 حصے اور بیٹی کو 623 حصے ملیں گے۔
نوٹ: چونکہ بیٹی کے شوہر کا بھی انتقال ہو چکا ہے اس لیے اس کا حصہ اس کے ورثاء میں تقسیم ہو گا۔
صورت تقسیم یہ ہے:
8×6= 48×30= 144×4= 5760×3= 17280 ****
بیٹی
7 |
بیٹا
14×30 420 |
بیٹا
14×30 420×4 1680 |
زوجہ 1/8 1×6 6×30 180 |
بیٹی
عصبہ
7×6 7×30
42 210×4
840×3
2520
5X6= 30×7= 210×4= 840×3= 2520 بیٹی 7×30=210×4= 840×3= 2520
والدہ 1/6 1×5 5×7 35 |
بھائی
4×7 28×4 112 |
بھائی
4×7 28 |
زوج بہن
1/2 عصبہ
3×5 2×5
15×7 10 2×7
105×4 14×4
420×3 56×3
1260 168
بیٹا 2×43 86×4 344 |
بیٹا 2×43 86 |
5×43= 215×4= 860×3= 2580 بیوہ 215×4= 860×3= 2580
بیٹی
1×43
43×4
172×3
516
8×267= 2136×3= 6408 بیٹا 534×4= 2136×3= 6408
بیوی 2 بیٹا 3 بیٹیاں
8/1 عصبہ
1 7
1×267 2+2×267 1+1+1×267
267×3 534+534×3 267+267+267×3
801 1602 فی کس 801 فی کس
8×9= 72×89= 6408 بیٹا 2136X3=6408
بیوی 4 بیٹا بیٹی
8/1 عصبہ
x91 x97
9 63
9×89 14+14+14+14×89 7×89
801 1246فی کس 623 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved