• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

روافض کے ساتھ اتحاد

استفتاء

1۔ روافض ( اثنا عشری شیعہ ) کو ” بحیثیت مسلمان بھائی” کہنا شرعا و اخلاقا و سیاستا کیسا ہے؟

2۔ اثنا عشری شیعوں اور دیگر اہل اسلام کو ” ایک امت اور بھائی بھائی” کہنا کیسا ہے؟

3۔ کیا واقعی اہل السنتہ والجماعتہ اور شیعہ اثنا عشریہ کے مابین مشترکات بہت زیادہ اور اختلافات کم ہیں؟

4۔ کیا شیعہ اثنا عشریہ کے خلاف اکابر اہل سنت کی سنجیدہ تحریری و تقریری جدوجہد کو” قاطع اسلامی اخوت ” کا نام دیا جاسکتا ہے؟

5۔ کیا شیعہ اثنا عشریہ علماء کو مسلمان قرار دے کر ” علماء اسلام کے اتحاد اور ملی مجلس شرعی”کا حصہ بنایا جاسکتا ہے؟

6۔ کیا شیعہ اثنا عشریہ کے ساتھ مل کر باہمی اتحاد کے ذریعہ ” ملک عزیز پاکستان میں نفاذ شریعت اور نظام خلافت راشدہ کا نفاذ” ممکن ہے؟

7۔ کیا شیعہ اثنا عشریہ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں اجتماعی طور پر” احکام شریعت پر عمل” کیا جاسکتا ہے؟

8۔ کیا شیعہ اثنا عشریہ کے ساتھ بھائی چارہ قائم کر کے ان کے تعاون سے ” اعلاء کلمتہ اللہ اور اصلاح معاشرہ ” ممکن ہے؟

9۔ کیا شیعہ اثنا عشریہ کے ساتھ بائیکاٹ اور معاشرتی مقاطعہ” و اعتصموا بحبل الله جميعاً و لا تفرقوا” کے خلاف ہے؟

10۔ کیا اثنا عشریہ شیعہ ملک عزیز پاکستان میں حضرات خلفائے راشدین رضی اللہ عنہ کے نظام کے نفاذ کے لیے مخلص ہو سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ طریقہ جو آپ نے اس استفتاء میں اختیار کیا ہے اس کی افادیت سمجھ میں نہیں آئی۔ اگر آپ کے ذہن میں اس بارے میں کچھ تحقیق ہے تو اس کو لکھ کر دوسروں کی رہنمائی فرمائیں۔ اور اگر آپ کے ذہن میں نہیں ہے تو وہ حضرات جو اس مضمون میں ماہر ہیں ان کی تحقیق سامنے لائیں۔ اس موضوع پر میری کوئی خاص یا انفرادی تحقیق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved