• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

(۱)سالگرہ کا حکم(۲)نمازی سے کتنے فاصلے سے آگے گذر سکتے ہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔سالگرہ منانے کا کیا کوئی جائز طریقہ ہے ؟

۲۔اگر کوئی نمازی نماز پڑھ رہا ہو تو کتنے فاصلے سے نمازی کے آگے سے گزر سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ہمارے علم میں سالگره منانے کا کوئی جائز طریقہ نہیں۔

۲۔ اگر نمازی بڑی مسجدیاکھلے میدان میں ہوتو نمازی کے پاؤں سے دوصف (تقریبا آٹھ فٹ )کا فاصلہ چھوڑ کر گزرنے کی گنجائش ہے ۔بڑی مسجد وہ کہلاتی ہے جس کا طول وعرض ہر ایک بیس گزسے کم نہ ہو اور جو مسجد اس سے چھوٹی ہو اس میں بغیر سترہ کے گزرنا جائز نہیں اگرچہ دوصفوں کا فاصلہ چھوڑ کر گزرے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved