• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’میں اپنی بیوی کو ایک طلاق دے کر زوجیت سے فارغ کرتا ہوں‘‘

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو اسٹام پیپر پر ان الفاظ میں طلاق لکھ کر دی کہ ’’میں اپنی بیوی کو ایک طلاق دے کر زوجیت سے فارغ کرتا ہوں‘‘۔ اس کے علاوہ اس نے کوئی لفظ نہیں کہا۔ ان الفاظ سے کونسی طلاق واقع ہو گی؟ طلاق رجعی یا طلاق بائن؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائنہ واقع ہو گئی ہے جس سے نکاح ختم ہو گیا ہے۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved