• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میسج کے ذریعہ طلاق کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء و مفتیان کرام دریں مسئلہ کہ ایک آدمی نے میسج میں یہ الفاظ لکھ کر بیوی کو میسج سینڈ کیا ہے کہ ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں‘‘ اور دل سے تین طلاق کا ارادہ بھی کیا ہے، لیکن زبان سے الفاظ ادا نہیں کیے۔

1۔ کیا اس صورت میں طلاق واقع ہو گئی؟ اور اگر ہو گئی تو کتنی طلاقیں واقع ہوئیں؟

حاملہ مطلقہ کے نان نفقہ کا حکم

2۔ اس شخص کی بیوی حمل سے بھی ہے اور اگر طلاق واقع ہو گئی ہے تو نان نفقہ کے متعلق شرعی مسئلہ کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ شوہر نے مذکورہ میسج اگر طلاق کی نیت سے لکھا ہے تو اس سے تین طلاقیں ہو گئی ہیں۔

في رد المحتار (4/ 442)

فروع: كتب الطلاق إن مستبيناً على نحو لوح وقع إن نوى، وقيل مطلقاً، ولو على نحو الماء فلا مطلقاً. قال الشامي تحت قوله (كتب الطلاق إلخ) قال في الهندية: الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة و نعني بالمرسومة أن يكون مصدراً ومعنوناً مثل ما يكتب إلى الغائب، وغير المرسومة ان لا يكون مصدراً ومعنوناً، وهو على وجهين: مستبينة وغير المستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته، وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكن فهمه وقراءته ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى وإن كان مستبينة لكنها غير مرسومة

إن نوى الطلاق يقع وإلا لا، وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو.

2۔  بچہ پیدا ہونے تک کا خرچہ شوہر کے ذمہ ہے۔

في الفتاوى الهندية (1/ 557):

المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعياً أو بائناً أو ثلاثاً حاملاً كانت المرأة أو لم يكن كذا في فتاوى قاضيخان….. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved