• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شام کے ٹائم میں طالبات کو دینی تعلیم دینے کا حکم

استفتاء

مفتی صاحب ہمارا ایک ادارہ ہے جس میں بنین اور بنات کی مختلف شاخیں ہیں۔ اس ادارے میں صبح طالبات آکر پڑھتی ہیں اور دوپہر کو واپس چلی جاتی ہیں۔ اب ہماری مستورات کے توجہ دلانے پر یہ خواہش ہے کہ ہم شام کو بھی  طالبات کو دینی تعلیم دیں۔

اس صورت میں معلمات کا شام کو آنا اور طالبات کا آنا شرعاً درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر معلمات اور طالبات شرعی پردے کا لحاظ کرکے آئیں اور آنے جانے میں کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو تو شام کے وقت بھی معلمات اور طالبات کا آنا شرعاً درست ہے۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved