• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تحریری طلاق دینے کے بعد "میں نے طلاق دے دی ہے” کہنا

استفتاء

جناب عالی !میرا مسئلہ یہ ہے کہ  آج سے پانچ مہینے پہلے میں اپنے میکے گئی تھی شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے سسرال والوں کی اجازت سے گئی تھی ہم جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں جبکہ میرے شوہر نے دوسری شادی کی ہوئی ہے وہ مجھے بہت کم وقت دیتے ہیں تو جہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔میں بہت ادس تھی تو سسرال والوں کی اجازت سے چلی گئی ۔اس بات کو لے کر انہوں نے میرے بھائی کے واٹس ایپ میں ایک طلاق بھیج دی اور مجھے کہلوا یا کہ میں اب ادھر رہوں واپس نہ آؤں لیکن میں اپنے سسرال  آگئی ۔کچھ عرصے بعد ان کا موڈ ٹھیک ہوا تو انہوں نے میرے سے رجوع کیا ۔میرے چار بچے میرے سے ہیں اور دوسری سے ایک بچہ ہے لیکن خود ابھی بھی بچے ہیں ۔دوسری اور تیسری طلاق انہوں نے 18-4-18کو اپنی والدہ اور باقی گھ والوں کے سامنے دی ہے ۔ایک لکھی اور ایک منہ سے کہہ کر دی (کہ میں نے تمہیں طلاق دے دی ہے)جو لکھی ہے وہ بھی کاغذ کی تصویر میں  آپ کو واٹس ایپ کر رہی ہوں ۔اب ہم نے رجوع نہیں کیا ۔مولانا صاحب ! اب میرے لیے کیا حکم ہے ؟میں بہت پریشان ہوں ۔مہربانی فرکر بتادیں کہ میرے لیے کیا حکم ہے؟

جو طلاق تحریر دی تھی اس کی فوٹو :

’’میں اپنے ہوش حواس میں اقرا پروین کو طلاق دے رہا ہوں‘‘

وضاحت مطلوب ہے :

کہ واٹس ایپ پر جو پہلی طلاق دی تھی وہ بول کر دی تھی یا لکھ کر؟نیز جیسے بھی دی تھی اس کے الفاظ کیا تھے ؟اس طلاق کے کتنے عرصے بعد رجوع ہوا ؟دوسری اور تیسری طلاق کے موقع پر تحریر پہلے لکھی یا منہ سے پہلے کہا ؟

جواب وضاحت :

محترم!میرے شوہر نے پہلی طلاق کاغذ پر لکھ کر واٹس ایپ کی تھی بولی نہیں تھی ،جبکہ بعد والی طلاق بولی بعد میں، لکھی پہلے تھے  اور پہلی طلاق کے ایک ہفتے بعد ہم نے رجوع کیا تھا جبکہ کہ بعد والی لاق کے بعد ابھی تک رجوع نہیں کیا ۔

مذکورہ صورت میں دورجعی طلاقیں ہوئی ہیں ایک رجعی طلاق واٹس ایپ پر بھیجنے کی صورت میں ہو ئی جس کے بعد عدت کے دوران رجوع ہو گیااور دوسری طلاق 18-4-18کو تحریر ی صورت میں ہوئی جس میں شوہر نے لکھا کہ ’’میں اپنے ہوش وحواس میں اقرا پروین کو طلاق دے رہا ہوں ‘‘ اس کے بعد زبان سے یہ کہنے سے کہ ’’میں نیت تمہیں طلاق دی ہے ‘‘کوئی طلاق نہیں ہوئی کیونکہ یہ تحریری طلاق کی خبر ہے ۔لہذا مذکورہ صورت میں عدت گذرنے سے پہلے رجوع ہو سکتا ہے ۔

نوٹ: آئندہ ایک طلاق اوردے دی تو بیوی مکمل طور پرحرام ہو جائے گی اور رجوع یا صلح کی گنجائش بھی ختم ہو جائے گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved