• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اچھا میں نے طلاق دے دی

استفتاء

محترم مفتی صاحب ہمارے میاں بیوی میں کچھ جھگڑے تھے، ایک دن بیوی نے میری ماں سے لڑائی کی، میں نے کہا کہ تو امی سے نہ لڑ، نہیں تو میں طلاق دے دوں گا۔ اس نے کہا کہ تو پھر دے دے۔ میں نے کہا کہ "اچھا میں نے طلاق دے دی” (یہ الفاظ تین دفعہ کہے تھے)، اس نے کہا کہ "اچھا میں نے لے لی”۔ دو مہینے اس واقعہ کو ہو گئے ہیں۔

وضاحت: سائل بالکل پڑھا لکھا نہیں، اور اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں ہو گئی ہیں، اور نکاح ختم ہو گیا ہے۔ اب نہ رجوع ہو سکتا ہے، اور نہ صلح ہو سکتی ہے۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو امداد الفتاویٰ: 2/ 430، 431)۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved