• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کے دوران عورت کا مختلف کام انجام دینا

استفتاء

میرا نام ***ہے اور میری عمر 65 سال ہے، میرا شوہر فوت ہو گیا ہے۔ میرا ایک بیٹا ہے جو سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اس نے 25 تاریخ کو واپس جانا ہے۔ اور ایک بیٹی ہے جو یونیورسٹی جاتی ہے صبح 7 بجے جاتی ہے اور شام کو 5 بجے آتی ہے۔

اب میں عدت میں ہوں۔  عدت کے دوران مندرجہ ذیل کاموں کے بارے میں راہنمائی فرمائیں:

1۔ روز مرہ کے کام،   2۔ کوڑے والا،    3۔ سبزی والا،     4۔ گوشت والا،    5۔ پلمبر اور بجلی والا ضرورت پڑنے پر،

6۔ میاں کے بھائی اپنی بیویوں کے ساتھ آ سکتے ہیں؟    7۔ میاں کے بہنوئی اپنی بیویوں کے ساتھ آ سکتے ہیں؟         8۔ میاں کا بھانجا 3 سال سے رہ رہا ہے وہ بیٹے کی غیر موجودگی میں رہ سکتا ہے؟         9۔ عدت کے دوران ضرورت پڑنے پر اپنے بھائیوں کے گھر جا سکتی ہوں؟        10۔ گھر کے پاس ڈاکٹر سے ہفتے بعد نبض دکھا کر دوائی لینے جا سکتی ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب کسی عورت کا شوہر فوت ہو جائے اور وہ حمل سے نہ ہو تو اس کے لیے 130 دن کی عدت گذارنا ضروری ہے۔ اس دوران دو کام سب سے اہم ہیں:

1۔ عورت کسی شدید مجبوری کے بغیر اپنے گھر سے نکلے۔

2۔ زیب و زینت اختیار نہ کرے۔

لہذا اس کے پیشِ نظر نمبر 1 تا 4 کا جواب یہ ہے کہ ان کاموں کے لیے گھر سے باہر نکلنا تو جائز نہیں، البتہ گھر کے دروازے کے اندر رہتے ہوئے ان کاموں کو انجام دیا جا سکتا ہے۔

5۔ پلمبر اور بجلی والے کو بلانے کے لیے گھر سے باہر جانا جائز نہیں، البتہ گھر سے نکلے بغیر فون وغیرہ کے ذریعے ان کو بلا کر گھر میں کام کروایا جا سکتا ہے۔

6۔ آ سکتے ہیں،          7۔ آ سکتے ہیں،      8۔ رہ سکتا ہے۔    9۔ نہیں جا سکتی۔

10۔ اگر ڈاکٹر کو گھر بلانے کا انتظام نہیں ہو سکتا یا مرض ہی ایسا ہے کہ جس کے لیے ہسپتال یا کلینک پر ہی جانا پڑے گا تو اس کے لیے باہر جا سکتی ہیں ورنہ نہیں۔

1۔ (و)  العدة (للموت أربعة أشهر) بالأهلة لو في الغرة كما مرّ (عشرة) من الأيام بشرط بقاء النكاح صحيحاً إلی الموت. (الدر المختار: 5/ 190)

2۔ (و تعتدان) أي معتدة طلاق و موت (في بيت وجبت فيه) و لا يخرجان منه (إلا أن تخرج،

أو ينهدم المنزل أو تخاف ) انهدامه، أو (تلف مالها أو لا تجد كراء البيت) و نحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع منه. (الدر المختار: 5/ 229)

3۔ تحد مكلفة مسلمة و لو أمة منكوحة إذا كانت معتدة بت أو موت بترك الزينة و الطيب و الدهن و الكحل و الحناء و لبس المعصفر و المزعفر. (الدر المختار، باب الحداد،جلد:5). فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved