• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ادویات کی انشورنس سکیم

استفتاء

میںMobilinkمیں بطور کسٹمر سروسز ریپریزنٹیٹو کام کرتا ہوں کمپنی نے ہمارے لئے فری علاج معالجے کی سہولت دے رکھی ہے کمپنی بیک اینڈ پر آدم جی انشورنس سے ہمیں compensateکرتی ہے۔ اس ضمن میں ہمیں کسی قسم کا پریمئیم ادا نہیں کرنا پڑتا بلکہ موبی لنک ہی ادا کرتا ہے طریقہ یہ ہے کہ ایک ماہ کے دوران دوائیوں پر ہونے والے خرچے کی تمام رسیدیں اکٹھی ایک فارم پر درج کر کے اور نتھی کر کے کمپنی میں مہینہ کے اختتام پر جمع کروا دی جاتی ہیں ۔اور کمپنی ہمیں ہماری انشورنس کے عوض رقم دے دیتی ہے ۔اس سلسلے میں مزید یہ کہ میں نے جاب کے شروع میں انشورنس کے فارم پر دستخط کئے تھے ۔برائے کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیے کہ آیا یہ ادویات کے پیسے لینا شرعا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب

ادویات کیلئے انشورنس کی سکیم سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved