• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

غیر حقیقی بیماری کے سرٹیفیکیٹ کی بناء پر ملنے والے پینشن، ایک سال کی تنخواہ اور ایک لاکھ نقد کا حکم

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سلام مسنون کے بعد عرض ہے کہ بندہ رینجرز میں ملازم تھا، اور تقریباً تیرہ سال ملازمت کی، پھر میں نے بلا وجہ غیر حقیقی سرٹیفیکیٹ بیماری کا بنوایا حالانکہ میں اس وقت بالکل صحیح سالم تھا، کوئی بیماری نہ تھی اور میں نے جبری ریٹائرمنٹ لے لی، جس کی وجہ سے اس وقت مجھے  (1) ایک لاکھ روپے ملے اور (2) ایک سال تک پوری تنخواہ ملتی رہی، (3) اس کے بعد اب تک مجھے پنشن مل رہی ہے۔ لیکن اب مجھے احساس ہوا کہ میرا یہ کام انتہائی غلط تھا، اور اب میں اس پر توبہ بھی کرتا ہوں۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ میرا ایک سال تک بیماری کے نام پر تنخواہ لینا اور اب پینشن لینا جائز ہے یا کہ نہیں؟ براہ کرام شرعی طور پر رہنمائی فرمائیے۔

وضاحت مطلوب ہے:

1۔ کل مدت ملازمت کیا ہے؟

2۔ آپ کی ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ کیا تھی؟ کوئی گھریلو مجبوری تھی؟

3۔ بیماری کا سرٹیفیکیٹ کیوں بنوایا؟ کوئی اور عذر چل سکتا تھا؟

4۔ اگر بغیر عذر ملازمت چھوڑتے تو کیا ایک لاکھ روپیہ، ایک سال کی تنخواہ اور پینشن ملتی؟

5۔ آپ کے معاشی حالات کیسے ہیں؟ ذرائع آمدن اور اخراجات کیا ہیں؟

6۔ اس رقم کی محکمے کو واپسی کی کوئی صورت ممکن ہے؟ اسی طرح پینشن بند کروانا ممکن ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ 25 سال۔

2۔ سند ھ کی طرف ٹرانسفر ہوئی تھی اور میں گھر کا سربراہ ہونے کی وجہ سے جا نہیں سکتا تھا۔

3۔ اس کے علاوہ کوئی عذر چل نہیں سکتا تھا۔

4۔ نہ ایک لاکھ روپے ملتے اور نہ ہی پینشن۔

5۔ مالی حالات کمزور ہیں، کوئی مستقل ذرائع آمدنی نہیں ہے۔

6۔ واپسی کی کوئی صورت ممکن نہیں۔ ہاں البتہ پینشن بند کروائی جا سکتی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved