• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بارہ ذی الحجہ کو زول سے پہلے رمی کرنے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں جو یہ ہے کہ چار افراد کا ایک گروپ ہے جس میں دو مرد اور دو عورتیں ہیں، بارہ ذی الحجہ کو ان لوگوں نے رش سے بچنے کے لیے زوال سے پہلے تقریباً صبح سات بجے رمی کی۔ اس کا کیا حکم ہے؟

نوٹ: ابھی پیر تک وہ لوگ وہیں ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زبانی جواب دے دیا جائے کہ ہر شخص دم دے۔

سائل نے فون پر بتایا کہ مفتی رفیع عثمانی صاحب نے اپنی کتاب ’’رفیق حج‘‘ میں دم نہ آنے کا ذکر کیا ہے اور دار العلوم والوں نے فون پر بھی اسی کے مطابق جواب دیا ہے۔

بندہ نے سائل کو  ’’رفیق حج‘‘ کے متعلقہ صفحہ کی فوٹو کاپی مہیا کرنے کا کہا ہے۔

یہ مسئلہ قابل تحقیق ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved