• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دو بیٹے، چھ بیٹیاں

استفتاء

عرض ہے کہ ایک بندہ ** 102 سال کی عمر میں فوت ہوا، اپنے ورثاء میں اس نے دو بیٹے، 6 بیٹیاں چھوڑی ہیں، اور وراثت میں 8 لاکھ روپے اور 4-4 مرلے کے دو مکان چھوڑے ہیں، (جن میں دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں)۔ برائے مہرابانی ہمیں تقسیم وراثت کا شرعی طریقہ بتلا دیجیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  کل رقم اور دونوں مکانوں کی قیمت کو ملا کر 10 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے  ہر بیٹے کو 2-2 حصے، اور ہر بیٹی کو ایک ایک حصہ ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:

10                                              

2 بیٹے                           6 بیٹیاں

2+2                1+1+1+1+1+1                       فقط و اللہ تعالٰی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved