• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فری لانسنگ کا حکم

استفتاء

فری لانسنگ کرنا کیسا ہے؟ کن صورتوں میں کرنا جائز ہے اور کن صورتوں میں ناجائز ہے؟ اس کا تفصیلی جواب چاہیے۔

تنقیح: فری لانسنگ میں کسی ایک خاص کمپنی یا شخص سے منسلک ہوئے بغیر  گھنٹہ، دن ، ہفتہ، یا پروجیکٹ کے حساب سے پیسے لے کرآن لائن کام کیا جاتا ہے۔    فری لانسنگ ایک عمومی اصطلاح ہے جو آن لائن ہونے والے بہت سے کاموں کا احاطہ کرتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر کام جائز ہو تو فری لانسنگ کرنا جائز ہے اور اجرت بھی حلال ہے اور اگر کام ناجائز ہو تو فری لانسنگ بھی ناجائز ہے اور اجرت بھی حلال نہیں ہے۔ چند ناجائز کاموں کی مثالیں درج ذیل ہیں:

1)        جاندار کی تصویربنانا یا اسے ایڈٹ کرنا

2)        موسیقی کا کام کرنا

3)        سودی حساب کتاب والی ویب سائٹ ، اپلیکیشن یا سافٹ ویئر تیار کر کے دینا

4)        طلباء کی اسائمنٹ یا مقالہ جات تیار کرنا

5)        حرام اشیاء مثلا شراب  وغیرہ کی خرید و فروخت سے متعلق  ویب سائٹ ، اپلیکیشن یا سافٹ ویئر تیار کر کے دینا

6)        بذریعہ ہیکنگ کسی کا ذاتی مواد، اکاؤنٹ یا معلومات چوری کرنا

7)        کسی اکاؤنٹ، چینل، سٹور وغیرہ کو بذریعہ لائک، فالو، سبسکرائبر جھوٹی ریٹنگ فراہم کرنا

8)        جھوٹ پر مبنی کانٹینٹ رائٹنگ کرنا یعنی بغیر علم کے کسی چیز کے خلاف واقع فوائد و خصوصیات لکھنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved