• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اکاؤنٹ میں ہزار روپے کے بیلنس پر کمپنی کی طرف سے دیئے جانے والے فری منٹ کاحکم

استفتاء

مفتیان کرام ایک الجھن کا حل مطلوب ہے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 1000 روپے کا بیلنس رکھنے کی صورت میں کمپنی کی طرف سے جو فری منٹس، ایس ایم ایس،ایم بی وغیرہ کی سہولت جو ملتی ہے کیا وہ سود ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 1000 روپے کی حیثیت قرض کی ہے ،کیونکہ کمپنی یہ رقم استعمال کرتی ہے اور قرض پر جو کلی یا جزئی فائدہ اٹھایا جائے وہ سود ہے،مذکورہ صورت میں کال کرنے پر اگرچہ کچھ پیسے کٹتے ہیں ،لیکن اتنے نہیں کٹتے جتنےاکاؤنٹ میں ہزار روپے رکھوائے بغیر کٹتے، لہذا یہ بھی ایک فائدہ ہے جو کہ سود ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved