• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا کسان پر چارے کا عشر ادا کرنا واجب ہے یا نہیں؟

استفتاء

مفتی صاحب جو چارہ جات کسان اپنے گھریلو جانوروں /ڈیری فارم کے استعمال کے لئے کاشت کرتا ہے کیا ان پر عشر واجب ہے یا نہیں؟

نوٹ: بعض علماء یہ فرماتے ہیں  کہ اس میں اختلاف ہے اس لیے کسان اس کا پابند نہیں البتہ احتیاطاً اسے ادا کرنا چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ چارہ میں بھی عشر واجب ہے۔

الدر المختار(3/316،315) میں ہے:

(‌يجب) ‌العشر (في عسل) ……………. (إلا في) – ما لا يقصد به استغلال الارض (نحو حطب وقصب) فارسي (وحشيش) وتبن وسعف وصمغ وقطران وخطمي وأشنان وشجر وقطن وباذنجان وبزر بطيخ وقثاء، وأدوية كحلبة وشونيز حتى لو أشغل أرضه بها يجب العشر.

وفي الشامية: (قوله: وبزر بطيخ وقثاء) أي كل حب لا يصلح ‌للزراعة كبزر البطيخ والقثاء، لكونها غير مقصودة في نفسها بحر أي لأنه لا يقصد زراعة الحب لذاته، بل لما يخرج منه وهو الخضراوات، وفيها العشر.

ہدایہ (1/322) میں ہے:

‌اما ‌الحطب ‌والقصب والحشيش فلا تستنبت في الجنان عادة بل تنقى عنها حتى لو اتخذها مقصبة أو مشجرة أو منبتا للحشيش يجب فيها العشر.

مجمع الانہر (1/319) میں ہے:

(ولا شيء ‌في ‌حطب ‌وقصب فارسي وحشيش) ؛ لأنه لا تقصد بهما استغلال الأرض غالبا فلو اتخذها مشجرة أو مقصبة أو منبتا للحشيش ففيه العشر.

امداد الفتاویٰ (2/94) میں ہے:

سوال: چری جو بیل، بھینس وغیرہ ہری کھاتے ہیں جو بونے کے تھوڑے ہی عرصہ بعد کاٹنا شروع ہوجاتی ہے جانوروں کو کھلانے کے واسطے اور جب تک اس میں جوار آتی ہے، بہت کا ٹ کر جانوروں کو کھلا دی جاتی ہے، ایسی زراعت میں زکوٰۃ کس صورت سے ادا کی جائے اور زکوٰۃ چری پر بھی ہے اور جوار پر بھی اور چری  پر ہے تو چری کا کھڑا دسواں حصہ  دینے سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب: دسواں یا بیسواں حصہ جیسی زمین ہو سب پیداوار پر ہے  اس صورت میں بہتر ہے کہ  کھڑے کھیت میں سے اندازہ کرکے اتنا علیحدہ کردیا جائے۔ اخیر میں اس کو یا اس کے داموں کو مصرف عشر میں خرچ کردیا جائے۔

مسائل بہشتی زیور(1/372) میں ہے:

کس پیداوار پر عشر واجب ہے اور کس پر نہیں؟ اس بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ  زمین سے جو پیداوار فائدہ اور آمدن کے اصل مقصود ہو اس میں عشر واجب ہے اور جو پیداوار اصلا مقصود نہیں اس میں عشر واجب نہیں۔ پس مندرجہ ذیل پیداوار میں عشر واجب ہے:

(۱) ہرقسم کے اناج ،ساگ، ترکاری، میوہ پھل وغیرہ (۲) السی کے پیڑ اور بیج (۳) کپاس (۴)تمباکو اور افیون (۵) جانوروں کے چارہ کے لیے جو گھاس لگائی جاتی ہے جیسے برسین، جوار، مٹر وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved