• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کے متعلق چندسوالات

استفتاء

ایام عدت شرعی طور پر کتنے ہیں احناف کے نزدیک؟ اوریہ بھی وضاحت کردیں کہ کس عورت پر عدت ہے اور کس عورت پر عدت نہیں واجب ہوتی ؟

1۔کچھ لوگ 90ایام کی عدت کرتے ہیں ۔کیا اس کا کوئی وجود ہے؟

2۔ایسی عورت جس پر حیض ونفاس والا معاملہ عورت کی ذیادہ عمر کی وجہ سے ختم ہوگیا ۔ان پر عدت

3۔کچھ لوگ بیان کرتے ہیں ہم عدت کی تمام شرائط پوری کریں گے پر ضرورت کے درجہ میں باہر نکلیں گے۔

وضاحت مطلوب ہے:وفات کی عدت پوچھنی ہے یا طلاق کی؟

جواب وضاحت:وفات کی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے وہ اگر حاملہ ہو تو بچہ پیدا ہونے تک اس کی عدت ہے اور اگر حاملہ نہ ہو تو اس کی عدت چارماہ دس دن ہے جو عموما 130دن بنتے ہیں ۔وفات کی عدت ہر عورت کے ذمے ہے خواہ اسے حیض آتا ہو یا نہ آتا ہو ۔نیز دوران عدت گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں،تاہم کوئی خاص مجبوری  ہو تو وہ بتاکرپوچھ لیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved