• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورتوں کے لیے نتھ کا استعمال

  • فتوی نمبر: 5-296
  • تاریخ: 25 دسمبر 2012

استفتاء

ناک میں پہننے والی نتھ ( نتھلی) کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک چھوٹی سی جو عام حالات میں پہنی جاتی ہے اور دوسری بڑی سی جو عموماً دلہنیں پہنتی ہیں۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کونسی جائز ہے اور کون سی ناجائز؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نتھ جو کہ بڑے گول چھلے اور اس سے نکل کر کان کی طرف جانے والی زنجیر کی شکل میں ہوتی ہے اور نتھلی جو کہ صرف گول چھلے کی شکل میں ہوتی ہے۔ یہ دونوں شرفاء کی عورتوں کی عادت اور شیوہ نہیں بلکہ اس کا عام اور غالب استعمال بے دین اور فاسق عورتوں میں ہے اس لیے اسے پہننے سے پرہیز کیا جائے۔ البتہ ناک کے سوراخ میں ڈالی جانے والی تیلی یا کوکا جو چھوٹا سا ہوتا ہے وہ بلا کراہت جائز ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved