- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسلئہ کے متعلق کہ اگر ایک شخص کو ایسی بیماری ہو جواس شخص سے آگےکسی اورکو لگنے کا قطعی اندیشہ نہ ہو لیکن نوکری کی درخواست دینے پر اگر اسے ظاہر کیا جائے تو بہت ممکن ہے کہ نوکری پر اس خیال سے نہ رکھاجائے کہ شایدکام کرسکے گا یا نہیں ۔تو کیا ایسی صورت میں بیماری کا ظاہر نہ کرنا جائز ہے ؟یعنی اگر سوال پوچھا جائے کہ آپ کو کوئی بیماری ہے تو اسکا یہ جواب دیناجائزہوگاکہ کوئی بیماری نہیں ہے؟
وضاحت مطلوب ہے کہ بیماری کون سی ہے ؟اور اس بیماری سے کیا دوسروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے؟
جواب وضاحت :دوسروں کو نقصان کا بالکل امکان نہیں ۔خون میں فنگس کی مقدار بہت زیادہ ہے جو سارے جسم کے اعضاء کو بہت نقصان دے رہی ہے۔
منجانب:عبد اللہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جس نوکری کے حصول کے لیے آپ درخواست دے رہے ہیں اگر اس نوکری کےلیےآپ سے بیماری کےبارے میں پوچھا نہیں جاتا تو ازخود بتانا ضروری نہیں ہے۔
البتہ اگر وہ صراحتاً پوچھ لیں کہ کیا آپ کو کوئی بیماری ہے؟ تو پھر آپ کے لیے اس کے جواب میں یہ کہنا یا لکھنا کہ کوئی بیماری نہیں غلط بیانی ہوگی اس لئے ایسا کہنا، لکھنا جائز نہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved