• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ہاں میں کربھی دوں گا میں فارغ کرنے لگا ہوں

استفتاء

میاں بیوی میں جھگڑاہوا۔ ان کے پاس لڑکی کی ساس بھی موجود تھی، ان کی ہونے والی گفتگو کے الفاظ درج ذیل ہیں:

بیوی: آپ جو کہتےہو ہربات پہ ” میں فارغ کردوں گا”ہر چھوٹی سی لڑائی پہ کہتے ہو میں ” یہ کردوں گا۔میں وہ کردوں گا”۔

شوہر: ہاں میں کربھی دوں گا، میں فارغ کرنے لگاہوں۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اس کے فوراً بعد ساس نے دخل اندازی کی اور شوہر کو مزید کچھ نہیں بولنے دیا اور اس کوغصہ  ہوتے ہوئے کہا” چپ” اور پھر شوہر خاموش ہوکر سائیڈ پر چلاگیا۔ آپ سے سوا ل یہ ہے کہ مذکورہ بالامکالمہ سے طلاق ہوئی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ لہذا میاں بیوی آپ میں اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved