- فتوی نمبر: 32-103
- تاریخ: 20 جنوری 2026
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
10 محرم کو پیش آنے والے تاریخی واقعات:
(1)دس محرم الحرام کے دن حضرت سیدنا آدم ؑ کی توبہ قبول کی گئی ۔
(2) دس محرم الحرام کے دن حضرت ابراہیم ؑ پیدا ہوئے ۔اسی دن انہیں نجات ملی۔
(3) دس محرم الحرام کے دن حضرت سیدنا موسی ؑ اور آپ کی امت کو نجات ملی۔
(4) دس محرم الحرام کے دن حضرت عیسی ؑ پیدا ہوئےاور دس محرم کے دن انہیں آسمانوں کی طرف اٹھایا گیا۔
(5) دس محرم الحرام کے دن حضرت سیدنا نوح ؑ کی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہری ۔
(6) دس محرم الحرام کے دن حضرت سیدنا یونس ؑ مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے۔
(7) دس محرم الحرام کے دن حضرت یوسف ؑ گہرے کنویں سے نکالے گئے۔
(8) دس محرم الحرام کے دن حضرت سلیمان ؑ کو ملک عظیم عطاکیا گیا ۔
(9) دس محرم الحرام کے دن حضرت حسین ؓ کو کربلا میں انتہائی سفاکی کے ساتھ شہید کیا گیا۔
سوال یہ ہے کہ 10 محرم یعنی اسلامی تاریخ تو حضرت محمد ﷺ کے دور میں شروع ہوئی تھی پھر ان لوگوں کے واقعات کا کیسے پتا چلا کہ یہ کس تاریخ کو ہوئے تھے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قمری بارہ مہینے(محرم تا ذی الحجہ) شروع سے ہی چلے آرہے ہیں،آپ ﷺ کے زمانے سے شروع نہیں ہوئے۔ البتہ ہجری سال کی ابتداء آپ ﷺ کی ہجرت سے ہوئی ہے۔
روح المعانی(10/387) میں ہے:
“إن عدة الشهور” أي مبلغ عدد شهور السنة “عند الله” أي في حكمه “اثنا عشر شهرا” وهي الشهور القمرية المعلومة إذ عليها يدور فلك الأحكام الشرعية “في كتاب الله” أي في اللوح المحفوظ”يوم خلق السماوات والأرض” أي في ابتداء إيجاد هذا العالم.
تاریخ الخلفاء للسیوطی ،ت:۹۱۱ (ص 108) میں ہے:
قال العسكري:هو أول من سمي امير المؤمنين، و أول من كتب التاريخ من الهجرة۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved