• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

27رجب میں عبادت والی حدیث کی تحقیق

استفتاء

معراج کی رات نماز پڑھنا احادیث سے ثابت ہے۔ چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس (یعنی ستائیسویں رجب کی) رات عمل کرنے والے کے لئے سو سال کی نیکیوں کا ثواب ہے اور اس رات بارہ رکعتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھے ،سلام کے بعد سو مرتبہ یہ کہے سبحان اللہ و الحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر پھر سو بار استغفار کرے، پھر سو مرتبہ مجھ پر درود پاک پڑھے اور دنیا آخرت کے معاملات میں سے اپنے لیے  جو چاہے دعا کرے اور صبح کو روزہ رکھے تواللہ پاک اس کی پوری کی پوری دعا قبول فرمائے گا سوائے گناہ کی دعا کے۔(شعب الایمان،(3/374)رقم الحدیث:3812)

اس حدیث کی تحقیق مطلوب ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ نے اپنی کتاب’’ تبیین العجب بماوردفی فضل رجب ‘‘میں ایک عنوان قائم کیا ہے’’ الاحادیث الباطلة فی فضل رجب‘‘ اس کے تحت لکھتے ہیں:

وورد فی فضل رجب من الاحادیث الباطلة احادیث لاباس بالتنبیه علیها لئلا یغتربها

ترجمہ :رجب کے فضائل میں بہت بے بنیاد روایات اور احادیث منقول ہیں جن کی نشاندہی ضروری معلوم ہوتی ہے تاکہ ان سے کسی کو دھوکہ نہ ہو جائے۔

انہیں احادیث میں سے ایک یہ حدیث بھی ہے جو سوال میں مذکور ہے خلاصہ یہ ہے کہ یہ روایت بے بنیاد ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved