• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

31 جولائی کو یہ نکاح نہ ہوا توتم کو میری طرف سے طلاق طلاق طلاق ہوگی "

استفتاء

ہمارا نکاح پانچ سال پہلے ہوچکا ہے، جس کا علم ہمارے  گھرو الوں  کو نہیں ہے۔ اس نکاح کے بارے میں صرف میری امی اور بہن کو پتا ہے۔ اب میں نے اپنے بھائی اور سارے رشتہ داروں کے سامنے نکاح دوبارہ کرنا ہے۔ جس میں حق مہر میں  اضافہ کرنا ہے۔ پہلے بیس ہزار تھا، اب دو لاکھ لکھنا ہے۔ میرے خاوند نے یہ شرط رکھی ہے کہ اگر 31 جولائی تک نکاح نہ ہوا، میرے رشتہ دار  اور بھائی اس نکاح کے حق میں نہیں وہ اس نکاح کے خلاف ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ میری شادی اس گھر میں ہو۔ ان کو علم نہیں ہے کہ میں شادی شدہ ہوں۔ میرے شوہر نے میرے سامنے یہ شرط رکھی ہے اگر تم کو فرق پڑے تو  تمہارے پاس پہلے روزے تک کا وقت ہے  اگر تم اپنے بھائی اور رشتہ داروں کے سامنے 31 جولائی تک میرے ساتھ دوبارہ نکاح نہ کرسکی اپنے گھروالوں کو اس نکاح کے لیے راضی نہ کرسکی یہ نکاح کا فنگشن نہ ہوسکا جو سب کے سامنے ہونا ہے  تو میرے شوہر نے کہا ہے وہ اپنے ہوش و ہواس میں ” کہ لوگوں کے سامنے یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر 31 جولائی کو یہ نکاح نہ ہوا تو تم کو میری طرف سے طلاق، طلاق ،طلاق ہوگی” یہ ساری باتیں اس نے یعنی میرے شوہر نے مجھے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے کی ہے۔ اس نے مجھے اتوار تک کہا تھا۔ اب اتوار رات 12 بجے تک ہوتی ہے لیکن ہم مسلمان ہیں تو ہمارا دن مغرب سے بدل جاتا ہے تو مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میرے پاس نکاح کا وقت رات 12 بجے تک کا ہے یا صرف مغرب تک ؟ اتوار والے دن میں اپنا نکاح رات 12 بجے تک کر سکتی  ہوں یا مغرب کی نماز سے پہلے ؟ یہ جاننا تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

31 جولائی کی تاریخ رات کے 12 تک رہتی ہے۔ 31 جولائی بھی کہا اور اتوار دونوں کو ذکر کیا ہے تو 12 بجے تک کا وقت ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved