• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

6 سال میں آپ ﷺ کی اولاد پیدا ہونا اور ان کا نکاح ہونا

استفتاء

حضرت مفتی صاحب اہل تشیع کی طرف سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی 25 سال کی عمر میں شادی ہوئی اور 29 سال سے پہلے کوئی اولاد نہ تھی تو 29 سال کے بعد اولاد ہوئی اور پھر 35 سال کی عمر میں آخری بیٹی پیدا ہوئی تو ہماری کتابوں میں یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے نبوت سے پانچ سال پہلے بچیوں کی شادی کر دی تھی جب سورۂ لہب  نازل ہوئی تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں کی شادی ابو لہب کے دو بیٹوں سے ہوئی تھی اور اس نے طلاق دے دی ۔اب ان کی طرف سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کون سی شریعت ہے کہ جس میں چھ سال کے اندر یعنی 29 سے لے کے 35 تک چھ سال کے اندر  چار بچیاں پیدا بھی ہو گئیں  وہ جوان بھی ہو گئیں  اور ان کی شادیاں بھی ہو گئیں  اور بعد میں طلاق بھی ہو گئی اس کا ذرا مدلل جواب چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بچیوں کا نکاح جوان ہونے کے بعد نہیں ہوا تھا بلکہ چھوٹی عمر میں ہوا تھا البتہ رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ طلاق ہو گئی چھوٹی عمر میں نکاح ہونے میں اور رخصتی سے پہلے طلاق ہونے میں شریعت کے خلاف کوئی بات نہیں حتی کہ خود اہل تشیع کے نزدیک بھی چھوٹی عمر میں نکاح جائز ہے اور اسی طرح رخصتی سے پہلے طلاق بھی جائز ہے ۔

الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب (8/76) میں ہے:

وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ تزوج خديجة ‌ابن ‌إحدى ‌وعشرين سنة. وقيل: ابن خمس وعشرين سنة، وهو الأكثر

الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب (8/114) میں ہے:

قال:سمعت عبد الله بن محمد بن سليمان بن جعفر بن سليمان الهاشمي، قال: ولدت زينب بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ورسول الله صلى الله عليه وسلم ابن ثلاثين سنة، ‌وولدت ‌رقية ‌بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم، ورسول الله صلى الله عليه وسلم ابن ثلاث وثلاثين سنة.

وقال مصعب وغيره من أهل النسب: كانت رقية تحت عتبة بن أبي لهب، وكانت أختها أم كلثوم تحت عتیبة بن أبى لهب، فلما نزلت: تبت يدا أبى لهب- قال لهما أبو هما أبو لهب وأمهما حمالة الحطب: فارقا ابنتي محمد.

وقال أبو لهب: رأسي من رأسيكما حرام إن لم تفارقا ابنتي محمد. ففارقاهما

البدایہ والنہایہ (8/242) میں ہے:

‌وأما ‌رقية ‌فكان قد تزوجها أولا ابن عمها عتبة بن أبي لهب، كما تزوج أختها أم كلثوم أخوه عتيبة بن أبي لهب، ثم طلقاهما قبل الدخول بهما ; بغضة في رسول الله صلى الله عليه وسلم حين أنزل الله تعالى: {تبت يدا أبي لهب وتب ما أغنى عنه ماله وما كسب ……. الخ

الطبقات الکبریٰ (8/30) میں ہے:

زينب بنت رسول الله، صلى الله عليه وسلم، وأمها خديجة بنت خويلد بن أسد بن عبد العزى بن قصي، وكانت أكبر بنات رسول الله، صلى الله عليه وسلم، تزوجها ابن خالتها أبو العاص بن الربيع بن عبد العزى بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصي قبل النبوة. وكانت أول بنات رسول الله،

الطبقات الکبریٰ (8/16) میں ہے:

فاطمة بنت رسول الله  صلى الله عليه وسلم  وأمها ‌خديجة ‌بنت خويلد بن أسد بن عبد العزى بن قصي. ولدتها وقريش تبني البيت وذلك قبل النبوة بخمس سنين

اسد الغابہ (5/467) میں ہے:

زينب بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم

ب د ع: زينب بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌هي ‌أكبر ‌بناته، ولدت ولرسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاثون سنة

اسد الغابہ (1/197) میں ہے:

وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌قد ‌زوج ‌ابنته ‌رقية من عتبة بن أبي لهب، وزوج أختها أم كلثوم عتيبة بن أبي لهب، فلما نزلت سورة ” تبت “، قال لهما أبوهما أبو لهب، وأمهما أم جميل بنت حرب بن أمية حمالة الحطب: فارقا ابنتي محمد ففارقاهما قبل أن يدخلا بهما

شرح الزرقانی (4/322) میں ہے:

‌وأما ‌رقية ‌فولدت سنة ثلاث وثلاثين من مولده عليه الصلاة والسلام

شرائع الاسلام، ابو القاسم نجم الدین جعفر بن الحسن، ت: ۶۷۶ھ(1/515) میں ہے:

وتثبت ولاية الأب والجد للأب على الصغيرة وإن ذهبت بكارتها بوطء أو غيره ولا خيار لها بعد بلوغها على أشهر الروايتين وكذا لو زوج الأب أو الجد الولد الصغير لزمه العقد ولا خيار له مع بلوغه ورشده على الاشهر

منہاج الصالحین ، علی بن محمد باقر بن علی حسینی (3/26) میں ہے:

اذا زوج الأب أو الجد للأب الصغير أو الصغيرة مع مراعاة ما تقدم فهو وإن كان صحيحا ولكن يحتمل معه ثبوت الخيار للمعقود عليه بعد البلوغ والرشد فلو فسخ فلا يترك الاحتياط بتجديد العقد أو الطلاق

وسائل الشیعہ ، محمد بن الحسن الحر العاملی،ت: ۱۱۰۴ھ (20/277) میں ہے:

سألت ابا الحسن: أتزوج الجارية وهى بنت ثلاث سنين أو يزوج الغلام وهو ابن ثلاث سنين وما أدنى حد ذلك الذي يزوجان فيه فإذا بلغت الجارية فلم ترض فما حالها؟ قال: لا بأس اذا رضى ابوها أو وليهما

خیر الفتاوی میں (1/517) میں ہے:

 سنین ولادت کی تفصیل سے پہلے یہ سمجھ لینا ضروری ہے کہ کسی شخص موجود کے سن ولادت کا علم نہ ہونا، اس شخص کے موجود نہ ہونے کی دلیل نہیں۔ انبیاء علیہم السلام کا وجود منصوص و قطعی ہے، لیکن کتنے انبیاء علیہم السلام ہیں جن کی تاریخ ولادت قطعاً آپ متعین نہیں کر سکتے، بہت سے انبیاء علیہم السلام کی تاریخ ولادت تاریخ میں مذکور ہی نہیں ہے، اور جن بعض کی مذکور ہے اس میں شدید اختلاف ہے، تو کیا عقل و دیانت کا یہی تقاضا ہے کہ ایسے انبیاء علیہم السلام کے وجود کا بھی انکار کر دیا جائے؟ والعیاذ باللہ……. بہرحال مقصد یہ ہے کہ اگر بالفرض بنات مکرمات کے سنِ ہائے ولادت سے تاریخ کے اوراق ساکت بھی ہوتے  تو بھی یہ امر بنات مکرمات کی نسبی شرافت پر اثر انداز نہیں ہو سکتا تها ۔ چہ جائیکہ تاریخ و سیر میں اس کا بیان موجود ہے۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی پیدائش تیس مولد نبویﷺ میں ہوئی، آپ کی صاحبزادیوں میں سے سب سے بڑی ہیں۔ حضرت رقیہؓ کی ولادت تینتیس مولد نبویﷺ  میں ہوئی…. ……….  حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی پیدائش تینتیس  نبویﷺ کے بعد چالیس نبوی کے درمیان میں ہوئی، چونکہ مشہور یہی ہے کہ حضرت فاطمہ ؓسب سے چھوٹی ہیں، لہذا ظن  یہی ہے کہ حضرت ام کلثوم حضرت رقیہ سے دو تین برس چھوٹی ہوں گی………..

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی تاریخ پیدائش میں اختلاف ہے، آپ کی پیدائش یا تو پینتیس میں ہوئی یا بعد از نبوت اکتالیس میں ہوئی۔ اگر آخری قول لے لیا جائے تو نکاح کے بعد نبوت ملنے تک کے طویل عرصہ میں  آنحضرت ﷺ کے ہاں کل چار اولادیں ہوئیں۔ یہ درمیانی عرصہ کم از کم پندرہ برس ہے اور ایک قول کے مطابق آنحضرت ﷺکی شادی اکیس سن میں ہوئی، جیسے کہ” اسد الغابہ ” میں ابن اثیر جزری نے نقل کیا ہے، تو اس قول کے مطابق نکاح مبارک اور سن نبوت میں اٹھارہ انیس برس کا طویل عرصہ بن جاتا ہے۔ اس طویل عرصہ میں چار بچوں کی پیدائش اور ان میں سے تین صاحبزادیوں کا عقد نکاح ہو جانا آخر ایسی کون سی بات ہے کہ جس کے امکان و عدم امکان پر کسی سنجیدہ بحث کی ضرورت تسلیم کی جا سکتی ہے اور اس سوال کو معقول قرار دیا جا سکتا ہے۔ عام حالات میں دو بچوں کے درمیان وقفہ دو تین سال ہوتا ہے لیکن بچوں کی اکثر تعداد ایسی بھی ملے گی جن کی پیدائش کا درمیانی وقفہ صرف ایک سال یا ڈیڑھ سال ہے ……..الحاصل پندرہ برس کے طویل عرصہ میں چار پانچ بچوں کی پیدائش کوئی عجوبہ نہیں بلکہ ایک عام واقعہ ہے۔ آج بھی اپنے گرد و پیش میں نگاہ ڈالنے سے اس کی بے شمار نظیریں مل سکتی ہیں۔ باقی رہ گئی تین صاحبزادیوں کا نکاح تو اس کے لئے کسی خاص مدت کی تعین نہیں ہے۔ صغرسنی کے نکاح قبل از بعثت بھی کئے جاتے تھے اور بعد از بعثت  نبوی بھی اسلامی معاشرہ میں عام شائع و ذائع  رہے ہیں۔ بہر حال ان  نکاحوں میں عقلاً و نقلاً کوئی اشکال نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved