- فتوی نمبر: 15-46
- تاریخ: 11 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
بعض گھروں میں ہر جمعرات والے دن دعا کی جاتی ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہمارے فوت شدگان ہیں، ان کی روحیں ہر جمعرات کو اپنے گھروں میں چگرلگاتی ہیں اور دیکھتی ہیں یہ ہمارے لیے کیا اعمال کرتے ہیں آج کے دن ۔یہ عقیدہ رکھنا کیسا ہے؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جمعرات کو روحوں کا اپنے گھروں میں آنا کسی دلیل سے ثابت نہیں اور یہ عقیدہ رکھنا بھی درست نہیں ہے۔
فتاوی رشیدیہ:281
سوال:شب جمعہ مردوں کی روحیں اپنے گھر آتی ہیں یا نہیں ؟جیسا کہ بعض کتب میں لکھا ہے ،
جواب :مردوں کی روحیں شب جمعہ میں اپنے اپنے گھر نہیں آتیں ۔روایت غلط ہے۔۔۔۔۔۔فقط وللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved