- فتوی نمبر: 15-250
- تاریخ: 14 ستمبر 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
وضو کے بعد شہادت کی انگلی اٹھا کر اوپر دیکھنا جائز ہے؟ اس کی وضاحت فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھنا اور کلمہ شہادت پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔ لیکن حدیث میں اس موقعہ پر انگلی اٹھانے کا تذکرہ نہیں ملتا۔ البتہ بعض علماء نے اس موقعہ پر انگلی اٹھانے کا تذکرہ کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ زبان سے اللہ رب العزت کی وحدانیت کی شہادت دیتےہوئے وحدانیت کا اشارہ بھی ساتھ ہو جائے تاکہ قول اور فعل میں مطابقت ہو۔
طحطاوی علی مراقی الفلاح
ذكر الغزنوي أنه يشير بسبابته حين النظر إلى السماء.
مسند احمد (رقم الحدیث: 17363) میں ہے:
قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: من توضأ فأحسن وضوءه ثم رفع نظره إلى السماء فقال: أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له و أن محمداً عبده و رسوله، فتحت له ثمانية أبواب من الجنة يدخل من أيها شاء.
© Copyright 2024, All Rights Reserved