• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سنت اورحدیث میں فرق

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

(۱)سنت اور حدیث میں کیا فرق ہے؟(۲)کیاہمارا یہ کہنا کہ ہم اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں ،درست ہے؟(۳)اوراہل حدیث کاکیامطلب ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول ،فعل، تقریر کو حدیث کہتے ہیں خواہ وہ معمول بہ ہو یا نہ ہو اور سنت سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ قول، فعل،تقریر ہے جو معمول بہ ہو، چنانچہ جس حدیث پر عمل منسوخ ہوگیا ہو وہ حدیث تو ہے لیکن سنت نہیں۔

نوٹ:تقریر سے مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کوئی کام کیا گیا ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر خاموشی اختیار فرمائی ہو۔

2۔اہلسنت والجماعت کا مطلب ہے کہ سنت اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے طریقے پر چلنے والے،لہذا ہمارا یہ کہنا درست ہے کہ ہم اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

3۔”اہل حدیث” کے دو مطلب ہیں(۱) محدثین کرام(۲)غیرمقلدین

اہل حدیث کا لفظ محدثین کے معنی میں شروع سے چلا آرہا ہے جبکہ غیر مقلدین کے معنی میں برصغیر میں انگریز کے دور میں بولا جانے لگا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved