• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سماع موتی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عقیدہ

4- سماع موتی سے متعلق  درست عقیدہ کیاہے؟ جو شخص یہ عقیدہ رکھے یعنی کہ مردہ قبر میں سنتا ہے تو کیا وہ دائرہ ایمان میں ہے؟ اسکے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

4۔سماع موتی کا مسئلہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں مختلف فیہ رہا ہے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم عدم سماع کے قائل تھے خصوصا حضرات عائشہ رضی اللہ عنہا اور بعض صحابہ سماع کے قائل تھے خصوصا حضرت عمررضی اللہ عنہ اوران کے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما۔بعد کے جمہور اہل علم کا موقف سماع کا رہا ہے۔لہذا جو شخص سماع کا عقیدہ رکھے وہ جمہور اہل علم کی کے عقیدے پر ہے اور وہ اپنے اس عقیدے کی وجہ سے ایمان کے دائرہ ہی میں رہتا ہے،ایمان کےدائرے سے باہرنہیں ہوتااور اس کے پیچھے نماز بھی درست ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved