- فتوی نمبر: 16-361
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
محرم کے شروع ہوتے ہی لوگ کالاسوٹ ڈالتے ہیں،کیا اس کی اسلام میں روایت موجود ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
محرم کے دونوں میں کالاسوٹ شہدائے کربلا کےسوگ کےطور پر پہننا جاتا ہے حالانکہ شریعت میں اپنے شوہر کے علاوہ تین دن کےبعد سوگ کرنے کی اجازت نہیں۔اگر کوئی سوگ کےطور پرنہ پہنے تو مشابہت کی وجہ سے بھی پہنناجائز نہیں۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved