• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنی لگی ہوئی روزی کو بلاوجہ چھوڑ دے۔۔۔ حدیث کی تحقیق

استفتاء

حضرت عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا  :آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنی لگی ہوئی روزی بلا وجہ چھوڑدے ۔المستدرک للحاکم حدیث نمبر: 1515

محترم مفتی صاحب یہ حدیث ٹھیک ہے یا نہیں ؟ حوالہ درست ہے کہ نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

المستدرک للحاکم کی جس حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے وہ حدیث تو صحیح ہے لیکن اس کا ترجمہ وہ نہیں بنتا جو سوال میں ذکر کیا گیا ہے بلکہ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ

آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ جن کا نفقہ (خرچہ ) اس کے ذمے لازم ہے انہیں ضائع کردے (یعنی ان پر خرچ نہ کرے جس  کی وجہ سے وہ ضائع ہوجائیں ) ۔

حدیث کے الفاظ اور ان کی تشریح مندرجہ ذیل ہے۔

في المستدرک علي الصحيحين للحاکم:1/574رقم الحديث1515

عن عبد الله بن عمرو قال قال رسول الله صلي الله عليه وسلم کفی بالمرء اثما ان یضیع من یقوت.

نقل في الحاشية عن فتح الودود من قاته اي اعطاه قوته ويمكن ان يجعل من التفعيل وهو  موافق لرواية من يقيت من اقات اي من تلزمه نفقته من اهله و لفظ مسلم كفي بالمرء اثما ان يحبس عمن يملك قوته (بذل  المجهود 8/245)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved