- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
1۔ آج کل لوگ گھروں میں خواتین کو بلا کر قرآن پاک ختم کرواتے ہیں ۔اسلام کے نقطۂ نظر سے ایسا کرانا درست ہے کہ نہیں؟
2۔ ہمارے ملک میں لوگ سنت سے زیادہ بدعت پر عمل کرتے ہیں ۔کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ سنت کیا ہے اور بدعت کیاہے۔مہر بانی فرما کر آپ یہ بتا دیں کہ جو بدعات پر عمل کرتے ہیں ان کا کوئی نیک عمل قبول ہوتا ہے یا نہیں؟
الجواب
1۔ گھروں میں خواتین کو بلا کر قرآن پاک پڑھانے کی کیا غرض ہے ؟ واضح کریں۔
2۔ اہل بدعت کے وہ اعمال جو بدعت سے خالی ہیں وہ مقبول ہیں اور بدعت والے اعمال مردود ہیں ۔
قال رسول الله ﷺ من احدث فی امرناهنا ما لیس منه فهو رد۔( مشکوٰة: 1/ 27)————————————————فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved