- فتوی نمبر: 16-151
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
صلاۃ الضحی سے عمرہ کاثواب حاصل ہوتا ہے
ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جو اپنے گھر سے وضو کرکے فرض نماز کے لیے نکلے،تو اس کاثواب احرام باندھنے والے حاجی کے ثواب کی طرح ہے اورجو صلاۃ الضحی کے نکلےاوراسی کی خاطر تکلیف برداشت کرتا ہوتو اس کا ثواب عمرہ کرنے والے کے ثواب کی طرح ہے اورایک نماز سے لے کر دوسری نماز کے بیچ میں کوئی لغو کام نہ ہو تو وہ علیین میں لکھی جاتی ہے۔(سنن ابی داؤد:558،علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے)
کیا مذکورہ حدیث صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ حدیث صحیح ہے یعنی معتبر ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved