• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اللہ تعالیٰ کو دوری بھائی کہنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع مبین ۔۔۔درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک  محفل میں ایک صاحب  نے دوران وعظ عظمت قرآن بیان کرتے ہوئے ایک حدیث شریف جس میں ذکر ہے کہ حافظ قرآن سے  اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو میرا قرآن سناتاجااور جنت کے مقام حاصل کرتاجا۔ جہاں تو  قرآن شریف پڑھتاہوا ٹھہرجائے وہی تیری منزل ہے اس نے دوران خطاب کہا کہ حدیث یہیں تک ہے اس کے آگے  بزرگ فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالٰ حافظ قرآن سے قرآن مجید سنے گا تو  فرمائے گا کہ اب تو ٹھہرجا،  چپ ہوجا اب میں پڑھتا ہوں ۔ جیسا رب کی شان کے لائق ہے ۔ اس کے بعد واعظ نے کہا کہ استاد اپنے دو شاگردوں کی ڈیوٹی لگاتا ہے کہ آپس میں دور کرو اور مجھے سناؤ۔ وہ دونوں دوری بھائی آپس میں  دور کرتے  ہیں ۔ آپس میں بھی ایک دوسرے کو سناتےہیں اور اپنے استاد محترم کوبھی۔

واعظ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ معاذاللہ  اس  سے پاک ہے کہ وہ کسی کا بھائی ہو۔ مگر  قرآن مجید  کی عظمت دیکھو  کہ جس  سینے میں یہ ہوگا اسے اللہ تعالیٰ فرمائےگا جیسا میری شان  کے لائق ہے ۔ میں پڑھتاہوں تو سن۔ حافظ قرآن کی کیا عظمت ہے۔ اس کے بعد ایک****پر خطیب ہیں  نے ****  ارشاد فرمایا۔ اس کے  بعدایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے ہم سب کافر ہوگئے ہیں لہذا ہم سب کو  تجدید ایمان کرنا چاہیے اور کلمہ پڑھنا چاہیے۔ کلمہ  کفریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو دوری بھائی  کہہ دیا۔ اس پر پہلے ****  کھڑے ہوئے  انہوں نے کہا  میں نے پہلے بھی دوران وعظ کہا کہ معاذاللہ اللہ تعالیٰ  اس سے پاک ہے کہ کسی کا بھائی ہو یا اس کو کسی کا بھائی کہا جائے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ اللہ تعالیٰ منزہ ہے مبراہے کہ وہ کسی کا بھائی ہو یا اس کا کوئی بھائی ہو۔ انہوں نے  مزید کہا کہ اللہ احد ہے لم یلد ہے ولم  یولد ہے نہ اسے کسی نے جنا نہ اس سے کوئی جنا گیا وہ کفوا احد ہے نہ اس کا کوئی ہمسر ہے نہ خاندان بھائی کیسے  ۔۔۔اس پر**** کے خطیب عالم دین نے لے لیا اور فرمانے لگے کہ اعتراض کرنے والے نے غلط سمجھا اور معاذاللہ  اس نے ہم سب خواص وعوام الناس کو کافر کہہ دیا۔  مخلوق الہی کو کافر کہنے والا خود کافر ہے وہ کلمہ بھی پڑھے اور تجدید نکاح بھی  کرے۔ اس نے مجمع کے تمام مسلمانوں کو کافر کہہ کر اہل اسلام کی توہین کی ہے۔

اب علماء  سے درخواست ہے کہ درج بالا بیانات  جو کہ حلفا صحیح تحریر  کیے گئے ہیں اور اس پر حاضرین  جلسہ  میں سے معزز ترین لوگ گواہ ہیں۔ مہربانی فرماکر  معمہ حل فرمائیں۔

نوٹ: معترض پہلے واعظ کا شاگرد بھی ہے جو دوپارے حفظ کرکے  بھاگا تھا  اوراس وقت سے لیکر اب تک  اس کے گھر والے باپ بھائی چند وجوہات کی بنا ء پر اس  سے عداوت رکھتےہیں۔

الجواب

واعظ کو بھی احتیاط کرنی چاہیے تھی  اور  دور کرنے والے کی مثال کی کوئی ضرورت نہ تھی ۔ اسی طرح جس صاحب نے کافر ہونے کا کہا انہوں نے بھی حد سے تجاوز کیا ہے۔ دونوں ہی کو توبہ  کرنی چاہیے  اور محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved