• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کتاب "انوار خاص ” کے بارے میں

استفتاء

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل کتاب کے مسائل کے بارے میں کہ گوجرانوالہ سے ایک بریلوی ڈاکٹر صاحب نے بنام” انوار خاص” ایک پنج سورہ شریف مترجم ترتیب دے کر طبع کروایا ہے جس میں ص53 پر سورة فتح کی آیت نمبر8 "إنا أرسلناك شاهداً” کے تحت شاہد کا معنی حاضر ناظر کیا  گیا ہے اسی طرح یہی ترجمہ ص  نمبر118 پر سورہ مزمل کی آیت نمبر 5 کے تحت ” شاهداً”  کا کیا گیا حالانکہ یہ ترجمہ امت میں سب سے پہلے بریلویوں کے**** نے کنز الایمان تفسیر میں اپنے باطل عقیدہ حاضر وناظر کے اثبات کے لیے کیا تھا۔ مذکورہ کتاب انوار خاص کے مطلوب صفحات کی فوٹوکاپی لف ہے۔

سوال 1۔رسول اکرم ﷺ کو حاضروناظر کا عقیدہ رکھنا قرآن وسنت اور فقہ حنفی کے مطابق کیسا ہے؟

2۔مذکورہ کتاب "انوارخاص” کے ص 140پر”انگوٹھے چومنے کی ترغیب دی گئی ہے” جسکی فوٹو کاپی لف ہے؟

3۔مذکورہ کتاب "انوار خاص "کے ص182 پر "دعا بعد جنازہ کی ترغیب دی گئی ہے” جسکی فوٹوکاپی لف ہے؟

4۔مذکورہ کتاب ” انوار خاص” کے ص210 پر "نبی کریم ﷺ کی قبر اطہر کی زیار ت کا تذکرہ کئے بغیر ” الصلوٰة والسلام عليك يا رسول الله ” تحریر کردیا گیا ہے جسکی فوٹوکاپی لف ہے؟

5۔مذکورہ کتاب "انوارخاص” کے ص162 پر ” نماز کے بعد دورحاضر کے ایک بدعتی فرقہ کی تائید کے لیے کلمہ طیبہ پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے” جس کی فوٹوکاپی لف ہے؟

6۔ مذکورہ کتاب "انوارخاص” کےص128 پر سورة والضحٰی کی آیت "ووجدك ضالاًفهدی”کا بعینہ وہی ترجمہ کیا گیا ہے جو کنز الایمان میں بریلویوں کے اعلیٰ  حضرت نے کیا ہے "اپنی محبت میں خودرفتہ پایا” جسکی فوٹو کاپی لف ہے؟

7۔ مذکورہ کتاب "انوارخاص” کے ص 209 پر درج ہے کہ ” ساری خدائی کو انعامات شب وروزروضہ اطہر سے پہنچتے ہیں” جسکی فوٹو کاپی لف ہے؟

8۔ مذکورہ کتاب "انوارخاص” کے ص209 پر تحریر  ہے کہ ” اپنے حبیب ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے ساری زمین کا مالک بنادیا ہے” جسکی فوٹو کاپی لف ہے؟

9۔ مذکورہ کتاب "انوارخاص” کے ص 117پر   ہے کہ ” خطبہ نکاح کے موقع پر دولہا/دولہن دونوں کو صفت ایمان اور کلمے پڑھائیں پھر نکاح پڑھیں” جس کی فوٹو کاپی لف ہے؟

10۔ مذکورہ کتاب "انوارخاص” کے ص223پر "درود تاج ،ص229پر درود لکھی،ص 238پر درود ماہی وغیرہ من گھڑت اور بے شمار فضائل کے ساتھ درج ہے”جس کی فوٹوکاپی لف ہے؟

11۔فیصل آباد کے مشہور **** کی مشہور کتاب” آب کوثر” سے تقریباً30 صفحات حرف بحرف سرقہ کرکے نقل کئے گئے ہیں اور کما ل یہ ہے کہ مذکورہ کتاب کا نام تک نہ دیا  ہے وہ صفحات یہ ہیں 193تا222 ،جسکی  اصل کتاب آبِ کوثر کے   صفحہ نمبر10تا26اور262تا273 سے تصدیق کی جاسکتی ہے؟

ان تمام سوالات کے جوابات قرآن وسنت کی روشنی میں فقہ حنفی کے مطابق دیئے جائیں نیز ایسے عقائد کے حامل شخص۔۔۔۔اور اس کے مؤیدین حضرات ۔۔۔اور مذکورہ کتاب انوارخاص کے مصنف کو۔۔۔ اپنی دینی محافل اور مجالس میں بلانے۔۔۔اور اسٹیج کی زینت بخشنے ۔۔۔۔ایسی کتاب کی تقاریظ لکھنے ۔۔۔ اور اس کتاب کی پبلسٹی کرنے والے حضرات۔۔۔ کاتعلق مسلک اہلسنت والجماعت سے باقی رہتاہے یانہیں؟

نیز غالی بریلوی نظریات رکھنے والے مصنف کتاب مذکور کے ہمنوا۔۔۔اہلسنت والجماعت کے خیرخواہ ہیں یا اہل بدعت کے؟

ان سوالات  کے مفصل اور مدلل جوابات تحریر فرمائیں تاکہ عوام الناس کی  فکری اور نظریاتی اصلاح کے لیے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکے مفید کیا جائے۔

الجواب

مذکورہ باتیں واقعی کتاب میں موجود ہیں اور بدعت وگمراہی کی ہیں۔ لہذااس کتاب کے مصنف کو اپنی دینی محفلوں میں بلانا جائزنہیں۔ اس کتاب کی تشہیر کرنے والوں کو  اور اس پر تقریظ لکھنے والوں کو توبہ لازم ہے۔ حدیث میں ہے کہ جو کوئی کسی بدعتی کی توقیر کرے وہ اسلام کی عمارت ڈھانے میں مدد دیتاہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved