• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسلمان ہونے کے لیے کسی کے کافر ہونے کا اقرار کرنا

استفتاء

جناب میں اور میرے گھر والے الحمد للہ سچے اور راسخ العقیدہ مسلمان ہیں۔ ثم الحمد للہ ہم اپنے تمام معاملات فقہ حنفی کے مطابق ادا کرتے ہیں۔ اور مسلمان  ہونے کی جو شرائط یا  لوازمات ہیں ان پر مکمل ایمان رکھتے ہیں مثلاً  ہم اللہ تعالیٰ، انبیاء کرام علیہم الصلاة والسلام، ملائکہ، کتب الہٰی، یوم آخرت پر ایمان رکھتے  ہیں اور قرآن کو آخری کتاب اور  حضرت محمد ﷺ کو خاتم النبیین سمجھتے ہیں۔ مفتی صاحب ہمارا سوال یہ ہے کہ ہم جس معاشرہ میں رہتے ہیں اس معاشرہ میں مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی رہتے ہیں۔ مختلف مسالک کے لوگ بھی زندگی گذار رہے ہیں اور ہمیں اپنی زندگی کے معاملات، کاروبار میں ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا میرا سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ یہ تبلیغ کرتے ہیں  یا مجبور کرتے ہیں کہ ” اہل تشیع کائنات کے بدترین کافر ہیں” لہذا جب تک کوئی آدمی اہل تشیع کو کائنات کا بدترین کافر نہ کہے یا نہ لکھے تو وہ خود بھی کائنات کا بدترین کافر ہے۔ اور مسلم ہونے کے لیے شیعہ کو کائنات کا بدترین کافر کہنا ضروری ہےوغیرہ وغیرہ۔ مفتی صاحب ہماری رہنمائی کی جائے کہ کیا مسلم ہونے کے لیے ان شرائط پر ایمان لانا ضروری ہے جن کا ذکر قرآن کریم یا احادیث رسول ﷺ  میں ہے یا  اہل تشیع کو کافر کہنا یا لکھنا مسلم ہونے کی شرط ہے؟ یا کسی شخص کو کافر کہنا یا نہ کہنا شرط ایمان ہے؟

الجواب

اپنے مسلمان ہونے کے لیے کسی کے  کافر ہونے کا  اعلان کرنا یا لکھنا شرط نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved