• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اللہ کی شان کی قسم سے یمین منعقد نہیں ہوتی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

ایک بھائی نے قسم کھائی تھی کہ” الله کی شان کی قسم میں فلاں کام نہیں کروں گا”اب وہ حانث ہوگئے ہیں یعنی ان سے وہ کام ہو گیا ہے۔اب پوچھنا یہ تھا کہ کفارہ لازم آئے گا یا نہیں؟

تفصیل یہ ہے کہ ایک شخص نے کہا "الله کی شان کی قسم میں فلم نہیں دیکھوں گا”۔پھر کچھ ہفتوں بعد اس نے فلم دیکھ لی۔اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شان کا لفظ الله تعالی کی صفات پر دلالت کرنے والے الفاط میں سے ہے  اور اس قسم کی الفاظ سے قسم اس وقت منعقد ہوتی ہے جب اس لفظ سے قسم کھانے کا عرف ہو۔چونکہ اس لفظ سے قسم کھانے کا عرف نہیں اس لیے اس لفظ سے قسم منعقد نہیں ہوئی اور نہ ہی کفارہ لاز م ہوگا۔

تنبیہ:فلم دیکھناگناہ کاکام ہےلہذا اس سے ہرحال میں بچناضرری ہےخواہ قسم ہوئی ہویانہ ہوئی ہو۔

در مختار 5/503 میں ہے:

فان الايمان مبنية على العرف فما تعورف الحلف به فيمين و ما لا فلا.

عالمگیری 3/129 میں ہے:

و الأصح ان المعتبر فى ذكر الصفات هو العرف.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved