• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قسم کا کفارہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

مفتی صاحب! میں نے پوچھنا تھا کہ میں نے قسم کھالی تھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہ میں آج کے بعد نسوار نہیں رکھوں گا لیکن مجھ سے قسم ٹوٹ گئی ہے۔ برائے مہربانی مجھے بتائیں اس کا حل کیا ہے؟ کیا کرنا پڑے گا؟

وضاحت مطلوب!جو الفاظ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہے وہ مکمل الفاظ کیا تھے؟

جواب وضاحت!میں نے کہا تھا کہ مجھے قرآن پاک کی قسم میں پوری زندگی نسوار نہیں رکھوں گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ دس فقیروں(مستحق زکوۃ لوگوں) کو دو وقت کھانا کھلا دیں یا دس فقیروں کو فی فقیر پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دیدیں یا دس فقیروں کو ایک ایک جوڑا کپڑا دیدیں۔ اگر  آپ ایسے غریب ہیں کہ نہ تو کھانا کھلا سکتےہیں اور نہ کپڑا پہنا سکتےہیں تو لگاتار تین روزے رکھ لیں۔

فى الهندية 3/146

الكفارة وهي احد ثلاثة اشياء ان قدر عتق رقبة يجزئ فيها ما يجزئ في الظهار او كسوة عشرة مساكين لكل واحد ثوب فما زاد وادناه ما يجوز فيه الصلاة او اطعامهم والاطعام فيها كالاطعام في كفارة الظهار….فان لم يقدر على احد هذه الاشياء الثلاثة صام ثلاثة ايام متتابعات

فى التنویر الابصار 3/523،524

وكفارته تحرير رقبة او اطعام عشرة مساكين او كسوتهم ….وان عجز عنها كلها صام ثلاثة ايام ولاء

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved