• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جھوٹی قسم کا کفارہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

1۔جھوٹی قسم کا کفارہ کیا ہے ؟

2۔قسم توڑنے کا کفارہ بھی بتا دیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔جھوٹی قسم کا گناہ اتنا زیادہ ہے کہ اس کی تلافی کسی کفار ےسے  نہیں ہوتی، اس لئے جھوٹی قسم کا کوئی کفارہ نہیں ، بس خوب توبہ اور استغفار کر کے اپنا گناہ معاف کر ائے۔

2۔قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس محتاجوں کو دو وقت کھانا کھلا  دے یا ہر فقیر کو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دیدےیا دس فقیروں کو ایک ایک جوڑاکپڑا د یدے ۔اگر کوئی ایسا غریب ہو کہ نہ تو کھانا کھلا سکتا ہےاورنہ کپڑاپہناسکتاہے تو لگاتار تین روزے رکھے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved