• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرآن پرہاتھ رکھتے سے قسم منعقد نہیں ہوتی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

میری بالغ بیٹی ہےجب وہ کالج جانے لگی اس وقت میری اہلیہ نے کچھ شرائط رکھیں کہ تم یہ یہ کا م نہیں کروگی(یعنی سہلیوں کے ساتھ ٹائم ضائع نہیں کروگی،فون استعمال نہیں کروگی وغیرہ وغیرہ) اوربیٹی سے زبردستی قرآن پرہاتھ رکھوا کرقسم اٹھوائی لیکن میری بیٹی نے ہاتھ تو قرآن پررکھ دیا لیکن زبان سے صرف ہاں کی شکل میں جواب دیا،قسم کے الفاظ ادا نہیں کیے۔لیکن بعدمیں میری بیٹی شرائط کی پاسدار نہیں رکھ سکی تو اس بارے میں رہنمائی درکار ہےکہ مذکورہ صورت میں قسم منعقد ہوئی ؟اگر ہوئی ہے توٹوٹنے کی وجہ سے کفارہ آئے گا؟اورکفارہ کیاہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

محض قرآن پر ہاتھ رکھنے سے قسم منعقد نہیں ہوتی جب تک کے قسم کھانے والا زبان سے الفاظ ادا نہ کرے کہ میں الله کی قسم کھاتا ہوں یا میں قرآن کی قسم کھاتاہوں کہ فلاں کام نہیں کروں گا،چونکہ مذکورہ صورت میں قسم سرے سے منعقد ہی نہیں ہوئی لہذا کفارہ بھی نہیں آئے گا۔

مسائل بہشتی زیور(2/157)میں ہے:

مسئلہ:قرآن کی قسم،کلام الله کی قسم،کلام مجیدکی قسم کھاکرکوئی بات کہی تو قسم ہوگئی اوراگر کلام مجید کو ہاتھ میں لے کراس پرہاتھ رکھ کوئی بات کہی لیکن قسم نہیں کھائی تو قسم نہیں ہوئی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved