• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مزارعت کی ایک صورت

  • فتوی نمبر: 2-343
  • تاریخ: 05 جولائی 2009

استفتاء

میں نے اپنی 6 ایکڑاراضی مزارعت پر دی ہے اس کی صورت یہ ہے کہ زمین میری ہے اور بیج مزارع کا ہوتاہے اور کبھی بیج بھی آدھاآدھا ہوتاہے بیج اگر سستاہوتا ہے تووہ مزارع ڈالتا ہے اوراگر مہنگا ہوتوپھر نصف نصف ہوتاہے ۔اس کے علاوہ  باقی جتنے بھی خرچے ہیں ٹریکٹر کا، کٹائی کا ،تھریشر(دانے نکالنے کا) پانی لگانے میں تیل کا اور منڈی وغیرہ لے جانے کا یہ تمام آدھے آدھے ہوتےہیں اور جو فصل آتی ہے وہ بھی نصف نصف طے ہے یعنی  آدھی مالک  کی اور آدھی مزارع کی ۔باقی پانی وغیرہ لگانا دیکھ بھال کرنا یہ ساری ذمہ داریاں مزارع سرانجام دیتاہے ۔آیا مزارعت کی یہ صورت جائز ہے یاناجائز۔اگر جائز نہیں تو جائز صورت کی طرف رہنمائی فرمائیں ۔نیز کھاد ، تیل ، ٹریکٹر،سپرے(دوائی وغیرہ کا چھڑکاؤ) جوجدید چیزیں ہیں انمیں تقسیم کار کی کیا صورت ہوگی؟ (طاہر اقبال)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مزارعت کی جس صورت میں بیج مزارع اور مالک دونوں کے ذمہ ہووہ صورت ناجائزہے ۔اسی طرح جس صورت میں ٹریکٹر کی ذمہ داری دونوں پر ہووہ صورت بھی ناجائزہے ۔مزارعت کی جائز صورت یہ ہے کہ بیج یا توصرف مالک کی طرف سے ہویا صرف مزارع کی طرف سے ہو اور ٹریکٹر صرف مزارع کی طرف سے ہو۔اسی طرح کھیتی کی حفاظت سے متعلق ذمہ داریاں مزارع پر ہوں گی ۔اور پانی ،کھاد ، دوائیوں کاخرچہ نیز کھیتی پکنے کے بعد کے اخراجات مالک اور مزارع دونوں پراپنے اپنے حصے کے بقدر ہونگے۔

دفع رجل أرضه إلی آخر علی أن يزرعها بنفسه وبقره والبذر بينهما نصفان والخارج بينهما كذلك فعملا علی هذافالمزارعة فاسدة/الدر ص197 ج5

وإذادفع الرجل أرضه إلی رجل ليزرعها علی أن ما رزق الله تعالی من شئ فهو بينهما نصفان وسكتا من شرط البقر علی العامل  أو اشترطاالبقر علی العامل فالبقر علی العامل سواء كان البذر منه أومن صاحب الأرض لأن البقر آلة العمل فيكون علی من عليه العمل هكذافي خزانة المفتيين/عالمگيري: ص241 ج 5

وأما الشرائط المفسدة: منها شرط البقر عليه أی علی صاحب الأرض لأن   فيه جعل منفعة البقر معقوداًعليها مقصودة فی باب المزارعة ولاسبيل إليه/بدائع: 262 ج 5

وأما أحكامها: منها أن كل ماكان من عمل المزارعة مما يحتاج الزرع إليه لإصلاحه فعلی المزارع وكل ماكان من باب النفقة علی االزرع من السرقين وقلع الحشاوة ونحو ذلك فعليهما علی قدر حقهما وكذلك الحصاد والحمل إلی  البيدر والدياس/عالگيريه :ص 237 ج 5

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved